عملیات, اعمال برکت رزق

مویشیوں کے فارم کی ترقی

وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَ جَنّٰتٍ مَّعْرُوْشٰتٍ وَّ غَیْرَ مَعْرُوْشٰتٍ وَّ النَّخْلَ وَ الزَّرْعَ مُخْتَلِفًا اُكُلُهٗ وَ الزَّیْتُوْنَ وَ الرُّمَّانَ مُتَشَابِهًا وَّ غَیْرَ مُتَشَابِهٍؕ-كُلُوْا مِنْ ثَمَرِهٖۤ اِذَاۤ اَثْمَرَ وَ اٰتُوْا حَقَّهٗ یَوْمَ حَصَادِهٖ ﳲ وَ لَا تُسْرِفُوْاؕ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَ(سورہ انعام :141) مویشیوں کو ضروریات زندگی کیلئے فارم کی صورت میں پالنا انسان کیلئے اس وقت نفع بخش ثابت ہوگا جبکہ مویشی بحفاظت پرورش پائیں گے۔ اس لئے جو شخص یہ چاہتا ہے کہ جن مویشیوں کو وہ اپنے فارم پرورش دے رہا ہے وہ حفاظت سے پروان چڑھیں اور فارم سے اسے کثیر نفع ہو تو اسے چاہئے کہ اپنے فارم کے کسی پاکیزہ مقام پر پاکیزہ لباس پہن کر بیٹھے اور اس آیت کو روزانہ 300 مرتبہ پڑھے اور 40 روز تک جاری رکھے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مویشیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگااور فارم کے مالک کو کثیر نفع حاصل ہوگا۔