مریض کا ہاتھ درد والی جگہ پر رکھوا کر اسی سے دم کروانا
حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں انہوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی بارگاہ میں جسمانی درد کے بارے میں عرض کی جو کہ اسلام لانے کے وقت سے ہو رہا تھا رسول اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اپنا ہاتھ اپنے جسم پر اس جگہ رکھو جہاں درد ہو رہا ہے اور تین مرتبہ بسم اللہ پڑھو اور 7 مرتبہ پڑھو
أَعُوذُ باللهِ وقُدرَتِهِ مِن شَرِّ مَا أجد وأحَاذِرُ
(صحیح مسلم جلد 4 صفحہ نمبر 1728)
(احکام تعویذات مع تعویذات کا ثبوت ص، 38)