مسئلہ : اگر ایک مرد نے ظاہر عورت کو بغیر نکاح کے گھر میں رکھا ہے کیا اس شخص کا ذبیحہ کھانا درست ہے یا نہیں۔
الجواب : اگر بالفرض اس پر زنا ثابت بھی ہو جب بھی زانی کے ہاتھ کا ذبیحہ جائز ہے کہ ذبح کے لئے دین سماوی شرط ہے اعمال شرط نہیں اور اتنی بات پر کہ گھر میں رکھا ہے۔ اور ہمارے سامنے نکاح نہ ہوا نسبت زنا کر بھی نہیں سکتے یہ نص قطعی قرآن مجید حرام شدید ہے بلکہ اگر گھر میں بیبیوں کی طرح رکھتا ہو اور بیبیوں کا سا برتاؤ برتتا ہو تو ان کو زوج و زوجہ ہی سمجھا جائے گا اور ان کی زوجیت پر گواہی دینی حلال ہو گی اگرچہ ہمارے سامنے نکاح نہ ہوا ۔كمال في الهداية والدر المختار والهندية وغيرها . والله تعالى اعلم