مردوں میں اگر کمی پائی جائے اور اس کی وجہ سے حمل نہ ٹھہرتا ہو تو ایسے مرد کو چاہئے کہ وہ 40 دن اس اسم پاک( یا مبدی) کو اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 4100 مرتبہ روزانہ پڑھے ۔ 40 دن پورے ہونے کے بعد دو نفل نماز شکرانہ ادا کرے اور کوئی میٹھی چیز بچوں میں تقسیم کرے اور جب بیوی سے صحبت کرے تو اپنے گلے میں یا باز و پر اس اسم پاک کا نقش اور بیوی کو بھی یہی نقش دے کر کرے۔ ان شاء اللہ بہت جلد میاں بیوی گوہر مراد حاصل ہوگا ۔ جب بیوی کا حمل ٹھہر جائے تو شوہر کو چاہئے کہ جب تک بچہ پیدا . نہیں ہو جاتا روزانہ اس اسم پاک کو اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 101 مرتبہ پڑھے۔ اس کا پانی دم کرے اور بیوی کے پیٹ پر پھونک مارے دم کیا ہوا پانی آدھا خود پی لے اور آدھا اپنی بیوی کو پلا دے ان شاء اللہ اس عمل سے شوہر کا مرض بھی جاتا رہے گا اور اس کے یہاں نیک اور صالح اولاد پیدا ہوگی ۔