اگر کسی شخص کو مالی پریشانی لاحق ہو اور اس مالی پریشانی کی وجہ سے اسے اپنی عزت جانے کا اندیشہ ہو یا اس کے بچے بھوک سے بلبلا رہے ہوں یا وہ اپنے بچوں کی تعلیم نہ کروا سکتا ہو اور انتہائی مجبور ہو تو اسے چاہئے کہ نئے چاند کی جمعرات جسے نو چندی جمعرات بھی کہتے ہیں کو بعد از نماز عشاء مصلے پر ہی بیٹھا رہے اللہ تعالی کے حضور گڑ گڑا کر دعا کرے کہ اس کی مالی مشکلات ختم ہو جائیں اور اس کے بعد دو نفل حاجت کے ادا کرے اور اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ(یا وارث) کو 1111 مرتبہ پڑھے اور اس وظیفے کو اگلی نو چندی جمعرات تک جاری رکھے دوسری نو چندی جمعرات کو 2 نوافل شکرانے کے ادا کرے اور کوئی میٹھی چیز پکا کر گھر کے تمام افراد کو کھلائے اور خود بھی کھائے ان شاء اللہ اس عمل کے بعد اس کی مالی پریشانیاں ختم ہو جائیں گی اور وہ اپنے بچوں کے حقوق پوری طرح سے ادا کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ پس اسے یہ سمجھنا چاہئے کہ جب کوئی شخص اللہ تعالی پر تقویٰ کر لیتا ہے تو اللہ تعالی اسے ایسی جگہ سے رزق بہم پہنچاتا ہے جہاں اس شخص کا گمان بھی نہیں جا سکتا ۔ ضرورت مند اور ایسا شخص جو مالی پریشانی میں مبتلا ہو وہ اور کام تو بہت کرتا ہے مگر اللہ کی طرف رجوع نہیں کرتا جس کی وجہ سے اس کی پریشانی دور نہیں ہوتی اور جیسے ہی وہ اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے اس کی تمام پریشانیاں کا فور ہو جاتی ہیں چاہے وہ مالی پریشانیاں ہوں یا کوئی اور ۔ اللہ تعالیٰ کے اچھے اچھے نام ہیں مشکل میں اس کے ناموں میں سے کسی نام سے اس کو پکارو تو جواب ملتا ہے۔ اس عمل کے کرنے والے کو ایک فائدہ اور بھی پہنچتا ہے جس کے بارے میں میرے نانا پیر فضل شاه قادری قلندری فرماتے ہیں کہ اس وظیفے کو کرنے والے کی عمر دراز ہوتی ہے اور طبیعت میں فرحت پیدا ہوتی ہے۔
مالی پریشانی کا حل
15
Nov