باب الصلوۃ, طہارت کا بیان

قطروں کہ مریض کا طہارت کہ متعلق شرعی حکم

 مسئلہ :-بکر جس کی عمر پچھتر سال ہے مفلوج بھی ہو گئے تھے جس کا اثر اب بھی ہے اور اب کچھ دنوں سے قطرہ قطرہ پیشاب ہر وقت آتا رہتا ہے ۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ اپنی نماز کیسے ادا کرے ؟

 الجواب :-وہ شخص کہ جسے ہر وقت پیشاب کا قطرہ آنے کی بیماری ہے اگر نماز کا ایک وقت پورا ایسا گزر گیا کہ وضو کے ساتھ نماز فرض ادا نہ کر سکا تو وہ معذور ہے اس کا حکم یہ ہے کہ فرض نماز کا وقت ہو جانے پر وضو کرے آخر وقت تک جتنی نمازیں چاہے اس وضو سے پڑھے اس وقت میں پیشاب کا قطرہ آنے سے وضو نہیں ٹوٹے گا پھر اس فرض نماز کا وقت چلے جانے سے وضو ٹوٹ جائیگا ۔ بحوالہ :-

فتاوی فیض الرسول

ص:-171