طلاق کا بیان

مدخولہ کو ایک بار طلاق دی گئی طلاق ہوگئ ؟

مسئلہ : زید نے اپنی مدخولہ بیوی کے بارے میں ایک بار کہا ۔ میں طلاق دیتا ہوں ، تو طلاق واقع ہوئی یا نہیں ؟ اگر زید اپنی بیوی کے ساتھ پھر رہنا چاہے تو کیا صورت ہوگی ؟

الجواب: اللهم هداية الحق والصواب ۔

صورت مسئولہ میں زید کی بیوی پر ایک طلاق رجعی واقع ہوئی اب اگر زید پھر اسی عورت کو رکھنا چاہتا ہے تو عدت ختم ہونے سے پہلے رجعت کرے یعنی بغیر نکاح کئے اس کے ساتھ رہے اور اگر مدت ختم ہوئی تو اب اس کے ساتھ پھر سے نئے مہر کے ساتھ نکاح کرے حلالہ کی کوئی ضرورت نہیں۔

فتاویٰ فیض رسول جلد دوم ص 116