اعمال برکت رزق

لوگوں سے بے نیاز ہونے کا عمل

جو شخص چاہے کہ وہ دنیا کے دھندوں سے بے نیاز ہو جائے اس کی ہر ضرورت پوری ہو، جیب کبھی خالی نہ ہو، جب کبھی اس کو مالی ضرورت در پیش ہو تو اللہ ایسی جگہ سے مدد فرمائے جہاں اس کا گمان بھی نہ جا سکتا ہوا سے لوگوں کو کام کہنے کی ضرورت نہ پڑے بلکہ لوگ خود ہی اس کا کام کر دیں تو ایسے شخص کو چاہئے کہ اس اسم پاک کو اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 313 مرتبہ “یا صمد ” 110 دن تک پڑھے۔ اس کے بعد دو نفل شکرانے کے ادا کرے اور غریبوں اور محتاجوں میں کھانا تقسیم کرے۔ ان شاء اللہ للہ تعالی کے اپنی اس صفت کے صدقے میں اسے تمام دنیا سے بے نیاز کر دے گا اور اس کی تمام ضروریات کا خود خیال رکھے گا۔