اعمال قوت یاداشت, عملیات

کشادگی ذہن برائے علم

وَ اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓىٕكَةِ اِنِّیْ جَاعِلٌ فِی الْاَرْضِ خَلِیْفَةًؕ-قَالُوْۤا اَتَجْعَلُ فِیْهَا مَنْ یُّفْسِدُ فِیْهَا وَ یَسْفِكُ الدِّمَآءَۚ-وَ نَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَ نُقَدِّسُ لَكَؕ-قَالَ اِنِّیْۤ اَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ(30)وَ عَلَّمَ اٰدَمَ الْاَسْمَآءَ كُلَّهَا ثُمَّ عَرَضَهُمْ عَلَى الْمَلٰٓىٕكَةِۙ-فَقَالَ اَنْۢبِـٴُـوْنِیْ بِاَسْمَآءِ هٰۤؤُلَآءِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ(31)قَالُوْا سُبْحٰنَكَ لَا عِلْمَ لَنَاۤ اِلَّا مَا عَلَّمْتَنَاؕ-اِنَّكَ اَنْتَ الْعَلِیْمُ الْحَكِیْمُ(32)( پ 1، بقره 30-32)جو شخص علم دین کے حصول میں دشواری محسوس کرتا ہو یا اس کا ذہن علم حاصل کرنے کی طرف مائل نہ ہوتا ہو اور اس کا ذہنی حافظہ کمزور ہو تو اس کا کوئی ہمدردان آیات کو 100 مرتبہ روزانہ پڑھنے کا معمول بنالے اور اس پڑھائی کو 40 یوم تک پڑھے روزانہ پڑھائی کے بعد پانی دم کر کے اسے پلائے جسے دین کا علم دلوانا چاہتا ہوتو اس پر حصول علم کی راہ کھل جائے گی اس کے ذہن میں کشادگی ہو جائے گی۔ ان آیات کے بارے میں اہل طریقت کا کہنا ہے کہ جو شخص صاحب کشف بننا چاہتا ہو تو اسے چاہئے کہ ان آیات کو روزانہ بعد نماز عشاء 121 مرتبہ پڑھنے کا ایک سال تک معمول بنالے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس پر حصول مکاشفات کیلئےدروازے کھل جائیں گے اور اس کا حافظہ بےپناہ قوی بھی ہو جائے گا۔