سوال :- بکر نے اپنی عورت سے کہا نماز پڑھ عورت نے کہا کیا تم نےاللہ ہو اکبر کہا ؟
ہاں ۔
میں اللہ سے بھی بڑھ کر ہوں تو بکر کے لئے کیا حکم ہے ؟
الجواب:-
بکر اپنے قول کے سبب کہ “میں اللہ سے بھی بڑھ کر ہوں” کافر ہو گیا اس کی بیوی اس کے نکاح سے نکل گئی۔
اس پر توبہ تجدید ایمان فرض ہے اور بیوی کو رکھنا چاہے تو اس سے دوبارہ نکاح پڑھانا ضروری ہے۔ بکر توبہ و تجدید ایمان اگر نہ کرے یا بیوی کو بغیر نکاح رکھے تو سب مسلمان اس کا بائیکاٹ کریں۔
وھوتعالى وسبحانه أعلم بالصواب
بحوالہ:- فتاوی فیض رسول
ص:-125