مختلف سورتوں کے اعمال

خواص سورۃ المؤمنون

خواص سورۃ المؤمنون

چونکہ اس سورۃ کے آغاز میں ہی اہل ایمان کا ذکر ہے اور مزید اس سورۃ میں مومنین کی بلند حفاظت کوبیان کیا گیا ہے اس مناسبت سے اس سورۃکا نام المومنون رکھا گیا۔

جیب خالی نا ہو

اگر کوئی روز نماز فجر کے بعد سُورَةُالمُؤمِنُونَ کی تلاوت کرتا رہے گا تو اس کی جیب پیسوں سےکبھی خالی نہ ہوگی کچھ نہ کچھ جیب میں ضرور رہے گا۔

خارش کا علاج

اگر کسی شخص کو خارش ہو تو وہ نماز فجر کے بعد سات دفعہ سُوْرَةُ الْمُؤْمِنُونَ تیل پر پڑھ کر دم کرے اور ایک ہفتہ تک اس تیل سے مالش کرے خارش ختم ہو جائے گی۔

مال و جان محفوظ

جو کوئی روزانہ نماز فجر کے بعد سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ پڑھے گا اس کی جان و مال محفوظ رہیں گے اور زراعت میں بھی برکت ہوگی ۔

سحری اور آسیبی کے امراض سے نجات

سحری اور آسیبی امراض کے لیے سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ کی آخری تین آیات کامل شفا کا درجہ رکھتی ہیں اور برسہا برس سے  معمولات میں شامل ہیں۔