مختلف سورتوں کے اعمال

خواص سورۃ فاتحہ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ﴿﴾اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ(۱) الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِۙ(۲) مٰلِكِ یَوْمِ الدِّیْنِؕ(۳) اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُؕ(۴) اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَۙ(۵) صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ ﴰ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْهِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَ۠(۷)

اگر کسی کی کوئی ایسی حاجت ہو جس کے پورا کرنے کی کوئی صورت دکھائی نہ دیتی ہو تو اس کو چاہئے کہ سورہ فاتحہ کا عمل اس طرح سے کرے کہ اول غسل کر کے اپنے جسم کو پاک کرے صاف ستھرے کپڑے پہنے خوشبو لگائے چاند کے مہینے کی پہلی اتوار کو یہ عمل کرے قبلہ رو ہو کر بیٹھے سب سے پہلے گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے پھر تین بار آیتہ الکرسی پڑھے اس کے بعد تین تین مرتبہ چاروں قل شریف پڑھے اتوار کے دن با وضوحات میں ۵۸۲ مرتبہ سورہ فاتحہ اس قدر پڑھے یعنی بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ، پھر اگلے روز سوموار کو ۶۱۸ مرتبہ یہ پڑھے۔۔الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

منگل کے دن ۲۴۲ مرتبہ یہ پڑھے ۔۔۔ مَالِكِ يَوْمِ الدِّين
بدھ کے دن ۶۳۶ مرتبہ یہ پڑھے۔۔ايَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ

جمعرات کے روز ۱۰۷۳ مرتبہ یہ پڑھے اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
جمعہ کے روز ۷ ۱۸۰ مرتبہ یہ پڑھے۔صراطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ
ہفتہ کے دن ۱۳۰۴ مرتبہ یہ پڑھے ۔۔۔ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ علیھم ولاالضالین
سات دن تک بلاناغہ سورہ فاتحہ کو اسی ترتیب سے توجہ و یکیوئی کے ساتھ پڑھے پھر گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اپنی حاجت روائی کے لئے دعا مانگے ان شاء اللہ تعالی سات یوم میں دلی حاجت پوری ہو جائے گی ۔

دینی اور دنیاوی حاجت روائی کی غرض سے سورہ فاتحہ کو اس ترتیب سے پڑھنا بھی جلد اثر دکھاتا ہے اس مقصد کے لئے یہ عمل نہایت مجرب و آزمودہ ہے دینی و دنیوی کوئی بھی حاجت ہو اس عمل کی برکت سے پوری ہو جاتی ہے۔ یہ عمل بھی چاند کے مہینے کی پہلی اتوار کو شروع کرے اور سات یوم تک بلاناغہ کرے پاکیزہ حالت میں صاف ستھرا لباس پہنے اور ہر روز ایک ہی وقت مقررہ پر پڑھے ۔ وقت مقرر کرلے جس وقت کہ آسانی سے پڑھ سکتا ہے

وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لا يَحْتَسِبُ وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًاه اس کے پڑھنے کے بعد ایک سو مرتبہ یا قاضی الحاجات پڑھے جب یہ پڑھ چکے تو ایک سو مرتبہ یا رازق الله المقلین پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے بفضل باری تعالی دعا قبول ہوگی اور غیب سے روزی کے اسباب مہیا ہوں گے ۔ رزق میں برکت پیدا ہو گی اور کمی رزق کی شکایت جاتی رہے گی۔ اگر سورہ فاتحہ ایک ہزار مرتبہ نہ پڑھ سکے تو پھر ایک سو چالیس مرتبہ پڑھ کر بھی عمل مکمل کر سکتا ہے۔

شب جمعہ کو یہ عمل شروع کرنا ہے۔پہلی شب سورۃ فاتحہ 70 دفعہ پڑھنی ہے۔دوسرے دن 60دفعہ ،اگلے دن 50دفعہ،پھر40،پھر30 ،پھر20،آخری دن بدھ کا ہوگا جس میں سورۃ فاتحہ 10 دفعہ پڑھنی ہے۔پھر اگلے دن سے وہی 70 دفعہ سے شروع کریں۔عمل کرتے وقت مقصد کا تصور ہو۔

 اگر سورہ فاتحہ کو روزانہ کوئی ایک وقت مقرر کر کے اس کے کل حروف کے برابر یعنی 124 مرتبہ چالیس دن تک پڑھاجائے تو مقصد میں لازما کامیابی ہو۔ ان شاءاللہ الکریم 

شیخ محی الدین ابن العربی نے فرمایا ہے کہ اگر کسی شخص کوئی اہم ضرورت پیش آئے تو وہ نماز مغرب کے بعد فرض و سنت سے فارغ ہو کر اس مقام پر جہاں اس نے نماز پڑھی ہے ۔ سورہ فاتحہ چالیس مرتبہ پڑھے۔ اور اس کے بعد اس طرح دعا کرے۔ – الهى عِلْمِكَ كَافِِ عَنِ السُّوَالِ اکفِنِي بِحَقِّ الْفَاتِحَةِ مَقَالاً وَحَصِّلُ مَا فِي ضَمِيرِى چند دن عمل کرنے سے ضرورت پوری ہوگی ۔ اور رحمتوں کے دروازے کھل جائینگے

شرائط:گھر کا ایک کونہ منتخب کر لیں۔وقت اور جگہ ایک ہو۔مرد کھلے آسمان کے نیچے ننگے سر ہو کر پڑھیں ۔اگر کوئی مجبوری ہے تو کوئی بات نہیں۔عمل پر مکمل یقین اور اعتماد ہو۔اگر مسئلہ زیادہ مشکل ہے تو دن میں دو دفعہ یعنی صبح اور شام بھی کر سکتے ہیں۔

اگر کسی کو ناحق قید میں ڈال دیا گیا ہو رہائی کی کوئی صورت دکھائی نہ دیتی ہو تو نماز عشا کے بعد اکتالیس مرتبہ سورہ فاتحہ اس طرح پڑھے کہ جب اياك نعبد وَإِيَّاكَ نَسْتَعِین پر پہنچے تو اس کی اکتالیس مرتبہ تکرار کرے پھر سورہ کو مکمل کرے اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے اس کے بعد اللہ تعالی سے دعا مانگے ان شاء اللہ تعالیٰ بہت جلد قید سے رہائی عمل میں آئے گی ۔

جو کوئی بھی چاہتا ہو کہ وہ جس جگہ بھی جائے اس کی عزت کی جائے تمام اسکی اس پر مہربان ہو جائے ہر کوئی اس کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئے تو اُسے چاہئے کہ وہ . ہر روز فجر کی نماز کے بعد پچاس مرتبہ سورہ فاتحہ اس طرح سے پڑھے کہ جب الرحمن الرحیم پر پہنچے تو گیارہ مرتبہ اس کی تکرار کرے اس کے بعد سورۃ مکمل کرے ان شاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی مداومت کرنے والا خلقت میں عزت پائے گا مخلوق اس پر مہربان ہوگی اور ہر کوئی اس کی عزت کرے گا۔

نیک اور جائز جلد حاجت روائی کے لئے جمعہ المبارک کے دن نماز مغرب کے بعد اکتالیس مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھے اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے اور اللہ تعالیٰ سے اپنی حاجت روائی کے لئے دعا مانگے ان شاء اللہ تعالی اس کی دعا بارگاہ الہی میں قبول ہوگی اور جو بھی حاجت ہے وہ جلد پوری ہو جائے گی۔

جو کوئی کفار کے مقابلے میں جنگ لڑی رہا ہو گا اسے چاہئے کہ جنگ میں کامیابی کے لیے جب بھی موقع ملے۔ بکثرت سورہ فاتحہ پڑھے اور اس کا ورد کرتا رہے بفضل باری تعالی دشمن اسے کوئی نقصان نہ پہنچا سکے گا وہ میدان جنگ میں محفوظ رہے گا۔ اللہ تعالیٰ اُسے اپنی حفظ وامان میں رکھے گا اور جنگ میں کامیابی سے نواز دیگا۔
کامیابی و کامرانی اس کے قدم چومے گی۔

جس کا دشمن کمینہ اور ظالم ہو ہر وقت نقصان پہنچانے کے درپے رہتا ہو کسی بھی طرح راہ راست پر نہ آتا ہو تو اس پر غلبہ پانے کی غرض سے ہر روز نماز ظہر کے بعد چودہ مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے۔ ان شاء اللہ تعالی اس کا دشمن مغلوب ہو گا کسی قسم کا نقصان پہنچانے کی جرات نہ کرے گا۔

جس کسی کو یہ خطرہ ہو کہ کوئی اس پر جادو کر دے گا تو اسے چاہئے کہ وہ ہر روز نماز فجر اور نماز مغرب کے بعد ایک سو پچیس مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس کا خوف دور ہو جائے گا کوئی اس پر جادو کرنے کی ہمت نہ کرے گا۔

کاروبار میں اضافے اور برکت کے لئے جو کوئی ہر نماز کے بعد بیس مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر اللہ تعالی سے دعا مانگے گا۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس کے کاروبار میں خیر و برکت ہوگی ، رزق کی فراخی ہوگی ، سورہ فاتحہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ اس کا رزق وسیع فرمادے گا۔ پردہ غیب سے اس کے کاروبار میں ترقی کے اسباب پیدا ہوں گے اس کا کاروبار ٹھیک ہو جائے گا۔ رکا ہوا کاروبار چند دنوں کے عمل سے ہی چلنا شروع ہو جائے گا۔ اس مقصد کے لئے کہ وہ اس پر مداومت کرے اور ہر روز بلاناغہ پڑھے۔ کم از کم اکتالیس یوم تک بلاناغہ پڑھنا لازم ہے۔ اگر اس کے بعد بھی عمل پر قائم رہ سکے تو بہت ہے بہتر ہے ورنہ جس قدر ممکن ہو سکے ہر نماز کے بعد پڑھنے کی کوشش کرے۔ بفضل باری تعالٰی رزق کی خوب فراوانی ہوگی۔

اگر کوئی کسی جگہ پر نکاح کرنے کا خواہش مند ہو گھر میں کوئی اس رشتہ سے راضی ہو اور کوئی ناراض ہو تو ایسی صورت میں سب گھر والوں کو راضی کرنے کی غرض سے ہر روز نماز فجر کے بعد باوضو حالت میں قبلہ رو ہو کر بیٹھے کسی سے کوئی کلام نہ کرے ۔ اور ایک سو پچیس مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے اپنے مقصد کے حصول کیلئے دعا مانگے ۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس کی دعا بارگاہ الہی میں قبولیت کا شرف حاصل کرے گی اور جس جگہ چاہتا ہے اس کی شادی ہو جائے گی اگر ہر روز ایک سو پچیس مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرے اور یہ دم کیا ہوا پانی گھر والوں کو کسی طرح سے پلا دیا کرے تو ان شاء اللہ تعالی جلدی مقصد پورا ہو جائے گا۔

اگر کسی کی بیٹی کنواری ہو اور وہ چاہتا ہو کہ اس کی شادی کے لئے جلد از جلد کسی اچھی جگہ پر شادی ہو جائے اس کے لئے وہ بہت تگ و دو کرتا ہو مگر کسی بھی جگہ سے رشتہ کا پیغام نہ آتا ہو تو چاہئے کہ نماز عشاء کے بعد دو رکعت نفل نماز پڑھے اس کے بعد قبلہ رو بیٹھ کر توجہ و یکسوئی کے ساتھ گیارہ مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھے پھر اللہ تعالیٰ کا اسماء الحسنٰی یا لطیف ایک سو مرتبہ پڑھے اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود پاک پڑھے اس کے بعد اللہ تعالٰی سے دعا مانگے ان شاء اللہ تعالیٰ چالیس یوم کے اندر اندر مطلوبہ مقصد میں کامیابی ہو گی دعا قبولیت کا شرف حاصل کرے گی اور وہ شخص بیٹی کے فرض سے چش خوبی سبکدوش ہو جائے گا۔

۔ اگر کسی لڑکی یا لڑکے کی شادی نہ ہوتی ہو منگنی ہو کر ٹوٹ جاتی ہو یا سرے کوئی رشتہ ہی ہے نہ آتا ہو یا اگر رشتہ آتا ہو تو کوئی بھی بات طے نہ ہوتی ہو۔ رشتہ والے ناپسند کر کے چلے جاتے ہیں تو ایسی صورت میں بھی سورہ فاتحہ کی تلاوت اس مشکل سے نجات دلا دیتی ہے۔ اللہ تعالیٰ مدد فرماتا ہے اور سورہ فاتحہ کی برکت سے دلی مراد جلد ہی پوری ہو جاتی ہے چنانچہ جو کوئی یہ چاہے کہ کسی اچھی اور نیک جگہ پر اس کا نکاح ہو جائے اور اس معاملے میں اسے کامیابی نصیب ہو اس کا گھر بس جائے تو اسے چاہئے کہ وہ نماز فجر اور نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد کسی سے کلام نہ کرے۔ چالیس یوم تک ہر روز بلا ناغہ ایک سو مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھے اور پھر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے۔ ان شاء اللہ تعالی چالیس یوم کے اندر اندر ہی مطلوبہ مقصد میں کامیابی ہوگی اور کوئی اچھا اور نیک رشتہ آجائے گا۔ اگر بالفرض چالیس یوم تک مقصد پورا نہ ہوتا ہو تو مایوس نہ ہو اس عمل کو مزید چالیس یوم تک جاری رکھے ۔ بفضل باری تعالیٰ ضرور مقصد میں کامیابی ہوگی اور جلد ہی کسی اچھی جگہ نکاح ہو جائے گا۔ اور اچھے طریقے سے شادی کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ طے پا جائے گا۔

جو کوئی یہ چاہتا ہو کہ دوسرا اس پر فریفتہ ہو جائے . محبت کے لیے دوسرے کے دل میں اس کی محبت و الفت پیدا ہو جائے تو اسے چاہئے کہ اکتالیس مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھے اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے اور کسی میٹھی چیز پر دم کرکے مطلوب کو کھلادے ان شاء اللہ تعالیٰ اس کے دل میں طالب کی محبت پیدا ہو جائے گی اور اس کا دل طالب کی طرف مائل ہو گا ۔ یہ عمل نیک اور جائز مقصد کے لئے کرنے کی اجازت ہے ورنہ فائدہ نہ ہوگا۔ اگر میاں بیوی کے مابین نا چاقی ہو تو اس عمل کے ذریعے اُسے محبت میں بدلا جا سکتا ہے یا پھر دو بھائی آپس میں خفا ہوں تو ان کے دلوں میں ایک دوسرے کی محبت پیدا کرنے کی غرض سے عمل کیا جا سکتا ہے اس مقصد کے لئے مجرب و آزمودہ عمل ہے ۔

جو کوئی بے اولاد ہو اور اولاد کی خواہش رکھتا ہو تو اس کو چاہئے کہ وہ چالیس دن تک بلاناغہ نماز فجر کی سنت اور فرض نماز کے درمیانی وقفہ میں سورہ فاتحہ مع بسم اللہ الرحمن الرحیم اکیس مرتبہ پڑھکر اللہ تعالی سے دعا مانگا کرے۔ ان شاء اللہ تعالی اس کی دعا قبول ہو گی۔ اللہ تعالیٰ اسے اولاد کی نعمت سے سرفراز فرمائے گا۔

اگر کسی کی اولاد پیدائش کے تھوڑا عرصہ زندہ رہتی ہو تو اس کی زندگی کیلئے چاہئےکہ جب پیدا ہو جائے تو نیلے رنگ کا چار تار کا سوت لے اور اس کا دھاگہ بنائے اس دھاگہ پر اکیس گرہ لگائے اور ہر گرہ پر اکیس اکیس مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر دم کرے اور یہ دم کیا ہوا دھاگہ بچے کے گلے میں تعویذ کی طرح ڈال دے۔ بفضل باری تعالی بچہ ہر طرح کی آفات و بلیات سے محفوظ رہے گا
اللہ تعالیٰ اسے اپنی حفظ وامان میں رکھے گا۔ اوربچے کی عمر طویل ہوگی

جو کوئی یہ چاہتا ہو کہ اس کی اولاد نیک اور صالح پیدا ہو اس کے لئے باعث فخر ہو اسے چاہئے کہ جب اس کی بیوی کو حمل قرار پا جائے تو حمل کے قرار پانے کے وقت سے بچے کی ولادت کے دن تک ہر روز یہی صالح اولاد کے لئے ایک وقت باوضو حالت میں اکتالیس مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگا کرے بلاناغہ ہر روز یہ عمل کرے اس کے علاوہ ہر روز جب بھی اکتالیس مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھے تو پاک صاف پانی پر دم کر کے یہ دم کیا ہوا پانی اپنی بیوی کو پلائے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس کے ہاں نیک اور صالح اولاد پیدا ہوگی۔ اللہ تعالیٰ اس پر اپنا فضل و کرم نازل فرمائے گا۔

اگر کسی عورت کا حمل ٹھر کر گر جاتا ہو تو اس کو قائم رکھنے کی غرض سے جب بھی عورت کو حمل ٹھہرے تو آٹھ مرتبہ سورہ فاتحہ باوضو حالت میں پڑھ کر کسی میٹھی چیز پر دم کرے اور عورت کو کھلا دے ۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس کا حمل قائم رہے گا۔ دورانِ حمل اس کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑیگا اور وہ نارمل حالت میں رہے گی۔

اگر کسی بچے یا بڑے کو نظر بد لگی ہوئی ہو تو اس کو اتارنے کی غرض سے باوضو حالت میں تین مرتبہ سورہ فاتحہ اس طرح پڑھے کہ اول و آخر درود پاک پڑھے۔ اور پڑھ کر دم کرے ۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس طرح دم کرنے سے نظر بد ختم ہو جائے گی۔

جو کوئی یہ چاہتا ہو کہ اسکی دشمن کے ساتھ صلح ہو جائے تاکہ کسی طرح سے دشمنی کا خاتمہ ہو جائے جب کہ اس کا دشمن ایسا نہ چاہتا ہو اورکسی بھی طرح صلح پر آمادہ نہ ہوتا ہو تو اس صورت میں چاہئے کہ ہر نماز کے بعد اکیس مرتبہ سورہ فاتحہ اس طرح سے پڑھے کہ جب الرحمن الرحیم پر پہنچے تو اس کی اکیس مرتبہ تکرار کرے اور سورہ مکمل کرنے کے بعد اللہ تعالی سے دعا مانگے چالیس یوم تک بلا ناغہ یہ عمل کرے ان شاء اللہ تعالیٰ دشمن کے دل میں بھی رحمدلی کے جذبات پیدا ہوں گے اور وہ دشمنی ختم کر کے صلح کی طرف مائل ہو گا۔

دشمن کے مقابلہ میں فتح و نصرت حاصل کرنے اور دشمن پر غلبہ پانے کے لئے نماز فجر کے بعد باوضو حالت میں ۳۱۳ مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھے اور اللہ تعال سے مدد مانگے۔ بفضل باری تعالیٰ دشمن کو شکست فاش ہوگی اور وہ راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور ہوگا۔ کفار کے ساتھ جنگ کے موقع پر سورہ فاتحہ اس طریقہ سے پڑھ کر دعا مانگنا فتح و نصرت سے ہم کنار کرتا ہے ۔

ایسا ظالم حاکم جس کے سامنے جاتے ہوئے لوگ ڈرتے ہوں اور اس سے خطرہ محسوس کرتے ہوں کہ کہیں کوئی نقصان نہ پہنچائے ایسے ظالم و جابر حاکم کے پاس کسی کام کی غرض سے جانے سے پیشتر با وضو حالت میں گیارہ مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے اور رستہ میں چلتے ہوئے یہ آیات مبارکہ پڑھے۔ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ . ان شاء اللہ تعالیٰ جب حاکم کے سامنے جائے گا تو وہ کمال مہربانی سے پیش آئے گا اور کسی قسم کا نقصان پہنچانے کی جراءت نہ کرے گا۔

جو کوئی یہ چاہے کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اُسے بلند مرتبہ حاصل ہوا اللہ تعالیٰ اُسے خاص فضل و کرم سے نوازے اس کا شمار اللہ تعالیٰ کے دوستوں میں ہو، اُسے عبادت الہی کی توفیق عطا ہو تو اسے چاہئے کہ ہر روز نماز تہجد کے لئے اٹھا کرے اور نماز تہجد کی ادائیگی کے بعد توجہ و یکسوئی کے ساتھ اول و آخر گیارہ گیارہ : مرتبہ درود پاک پڑھے اور درمیان میں گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے اور درمیان میں گیارہ مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھے ۔ پھر بارگاہ ایزدی میں عاجزی اور انکساری سے دعا مانگے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول ہوگی اور جس مقصد کے لئے عمل کرتا ہے وہ بفضل باری تعالی ضرور پورا ہوگا۔

ایسا مرض جو کسی بھی علاج سے رفع نہ ہوتا ہو مریض علاج کروا کر تنگ آ چکا ہو مگر بالکل بھی افاقہ نہ ہوتا ہو تو ایسے مریض کے لئے باوضو حالت میں چینی کی ایک پلیٹ پر گلاب و زعفران یا مشک سے سورہ فاتحہ لکھے
یاحی حِينَ لاحي في ديمومة ملئكَتِهِ وَ بَقَائِهِ یاحی
یہ لکھنے کے بعد پلیٹ کو پاک و صاف پانی سے دھوئے اور مریض کو یہ پانی پلا دے اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے مریض کو شفا حاصل ہو گی۔ جب تک شفا نہ ہو مریض کو یہ پانی پلاتے رہیں۔

جسم کے کسی بھی حصہ میں ہونے والے درد سے شفا حاصل کرنے کے لئے اکہتر مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھے اول و آخر تین تین مرتبہ درود پاک پڑھے اور جس مقام پر درد ہے وہاں پر دم کرے ۔ بفضل باری تعالی سورہ فاتحہ کی برکت سے آرام آجائے گا۔ اللہ تعالٰی ا شفائے کاملہ سے نوازے گا۔ تین یوم تک بلا ناغہ یہ عمل کرے اگر تین دن تک آرام نہ آئے تو سات یوم تک برا بر دم کرے ۔ ان شاء اللہ تعالی درد میں افاقہ ہو جائے گا۔

جو کوئی یہ چاہتا ہو کہ وہ آفات و بلیات سے محفوظ رہے برائی سے بچا رہے اللہ تعالیٰ اسے اپنی حفظ وامان میں رکھتے تو اُسے چاہئے کہ وہ ہر نماز کے بعد نوے مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر اللہ تعالی سے دعا مانگا کرے اللہ تعالیٰ اسے شر شیطان سے محفوظ رکھے گا۔ اس پر اپنا خصوصی فضل و کرم نازل فرمائے گا۔ اس کے دل میں برائی سے نفرت پیدا ہو گی اور طبیعت نیکی کے کاموں کی طرف مائل ہوگی ۔

اگر کسی کا دل اللہ پاک کی عبادت کی طرف مائل نہ ہوتا ہو عبادت کرتے ہوئے کاہلی سی محسوس ہوتی ہو یا دھیان کسی اور طرف مسلسل جاتا رہتا ہو طبیعت میں ٹھہراؤ اور توجہ و یکسوئی کی کیفیت نہ پیدا ہوتی ہو تو ایسی صورت میں چاہئے کہ ہر نماز کے بعد اکتالیس مرتبہ سورہ فاتحہ اس طرح سے پڑھے کہ جب اهْدِنَا الصراط المستقیم پر پہنچے تو اس کی گیارہ مرتبہ تکرار کرے۔ اس کے بعد سورہ مکمل کر کے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس کی طبیعت عبادت الہی کی طرف راغب ہوگی ۔ اللہ تعالیٰ اس پر اپنا خاص فضل و کرم نازل فرمائے گا۔ اس کو عبادت کرنے کرنے میں سکون قلبی نصیب ہوگا اور توجہ و یکسوئی کی دولت حاصل ہو گی۔

اگر کوئی اسے مقام پر فائز ہو کہ ہر کوئی اس کی عزت کرتا ہو اور رتبہ کے لحاظ سے ہر وقت اس کی شہرت اچھی ہو اور وہ چاہتا ہو کہ تا دیر اس کی عزت و مرتبہ برقرار رہے۔ لوگ پہلے سے زیادہ اس کی عزت کریں تو اسے چاہئے کہ وہ ہر نماز کے بعد با وضو حالت میں اکتیس مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھ لینے کی عادت ڈال لے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس کی عزت میں خوب اضافہ ہو گا ہر کوئی اس کے ساتھ عزت اور احترام سے پیش آئے گا ہر ایک کے دل میں اس کی محبت پیدا ہوگی

غم کا ایسا بوجھ جو کسی بھی طرح دور نہ ہوتا ہو اس غم کیفیت کی وجہ سے کسی بھی کام میں دل کے نہ لگتا ہو دل کو کسی طرح قرار و سکون نہ آتا ہو تو چاہئے کہ ہر نماز کے بعد سات مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر اللہ تعالی سے گڑ گڑا کر عاجزی کے ساتھ دعا مانگے ۔ زاری کرے اور بارگاہ الہی میں اپنے گناہوں کی معافی طلب کرے ان شاء اللہ تعالی غم کا بوجھ چند دنوں میں ہی ہلکا ہو جائے گا دل کو سکون اور چین کی دولت نصیب ہوگی ۔

جو کوئی یہ چاہتا ہو اسکی تنگ دستی دور ہو جائےاس کی روزی فراخ ہو جائے اس کے ہاں کے دولت کی ریل پیل ہو جائے تو اُسے چاہئے کہ وہ ہر نماز کے بعد توجہ و دیکسوئی کے ساتھ اکیس مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگا کرے ان شاء اللہ تعالیٰ وہ جو بھی دعا مانگے گا بارگاہ الہی میں قبول ہوگی اس کی تنگدستی سورہ فاتحہ کی برکت سے دور ہو جائے گی اللہ تعالی پردہ غیب سے اس کی روزی کے ایسے اسباب پیدا فرمائے گا کہ جس سے اس کی روزی فراخ ہو جائے گی اس کی تنگدستی خوش حالی میں بدل جائے گی یقین کامل اور توجہ و یکسوئی کے ساتھ عمل کو بلاناغہ جاری رکھے بفضل باری تعالی فیض ہوگا

اگر کسی کی روزی کا کوئی ذریعہ نہ ہو کاروبار کے لئے سرمایہ نہ ہو ملازمت کا حصول ناممکن ہو کیسی بھی طرح روز گار کا کوئی ذریعہ نہ بنتا ہو تو ایسی صورت میں چاہئے کہ چاندکے مہینے میں جب پہلا جمعہ المبارک آئے تو فجر کی نماز پڑھنے کے بعد اس دن سے اس عمل کو شروع کرے یعنی جمعہ کے دن سے لیکر روزانہ بلانا ناغہ اکتالیس مرتبہ سورہ فاتحہ معہ بسم الله الرحمن الرحیم پڑھے ۔ اکتالیس یوم تک پڑھے سورہ فاتحہ پڑھنے کے بعد ایک سو مرتبہ یارزاق کا ورد کرے پھر اللہ تعالٰی سے روزگار کے حصول کے لئے دعا مانگے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس کی روزی کے اسباب بہت جلد پیدا ہو جائیں گے اور اسے کوئی اچھا ساروزگار کا ذریعہ نصیب ہو جائے گا۔

جو کوئی یہ چاہتا ہو کہ اس کے رزق میں زیادتی ہو اللہ تعالی اسے بہت زیادہ رزق عطا فرمائے تو اسے چاہئے کہ ہر روز نماز مغرب کے بعد سات مرتبہ سورہ فاتحہ اس طرح پڑھے کہ جب إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِین پر پہنچے تو اس کی سات بار تکرار کرے جب سات مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھ چکے تو پھر بارگاہ الہی میں دعا مانگے۔ ان شاء اللہ تعالی چند دنوں میں ہی اس کے رزق میں خیرو برکت پیدا ہوگی اور رزق میں زیادتی ہونا شروع ہو جائے گی۔

جو کوئی یہ چاہتا ہو کہ اس کے عہدے میں ترقی ہو جائے یا ایسی صورت حال پیدا ہوگئی ہو کہ حق دار کو اس کا حق نہ مل رہا ہو یعنی جس کی ترقی ہونے کا حق ہے اس کی ترقی نہ ہو رہی ہو اور کسی اور سفارشی شخص کو ترقی ہو رہی ہو۔ جبکہ وہ اس سے جو نیئر ہو تو ایسی صورت میں جو شخص حق پر ہے اس کو چاہئے ۔ کہ وہ رات کو نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد ایک سو مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھے۔ ایک سو مرتبہ استغفار پڑھے۔ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے ان شاءاللہ عزوجل چالیس دن کے اندر اندر مطلوبہ مقصد میں کامیابی ہوگی ۔ ناغہ نہ کرے بلاناغہ اس عمل کو جاری رکھے

اگر کوئی یہ خواہش اور شوق رکھتا ہو کہ اس کے علم میں اضافہ ہو تم دینی و دنیوی علوم پر اسے دسترس حاصل ہو جس بھی علم کے بارے میں وہ مطالعہ کرے وہ علم اس کے ذہن و حافظے میں محفوظ ہو جائے اور جب بھی ضرورت محسوس ہو وہ علم اس کے لئے فائدہ مند ثابت ہو تو اُسے چاہئے کہ وہ نماز تہجد پڑھا کرے اور نماز تہجد کے بعد اکیس مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر ان تعالی سے دعا مانگا کرے، ان شاء اللہ تعالیٰ اس کا حافظہ قوی ہو جائے گا جملہ علوم دینی و دنیوی میں اس کو دسترس حاصل ہوگی ۔

جو کوئی یہ چاہے کہ بیمار جلد اچھا ہو جائے اس کی بیماری جاتی رہے تو اس مقصد کے لئے هر روز نماز فجر کے بعد باوضو حالت میں نوے مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھے اول و آخر تین تین مرتبہ درود پاک پڑھے اور پانی پر دم کر کے مریض کو دن میں کم از کم تین بار یہ پانی پینے کے لئے دے اگر زیادہ مرتبہ پیاس لگے تو مریض یہ دم کیا ہوا پانی پیا کرے سات یوم تک ہر روز بلاناغہ اسی طرح سورہ فاتحہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے دے اور مریض کو پلائے ان شاء اللہ تعالی بیماری میں بہت جلد افاقہ ہو گا اور مریض جلد صحت یاب ہو جائے گا۔

جس کسی کی آنکھیں دکھتی ہوں اور آرام نہ آرہا ہو تو اس کے لئے چاہئے کہ با وضو حالت میں اکتالیس مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر پانی پردم کرے اور سلائی پانی میں ڈبو کر دکھتی ہوئی آنکھوں میں سات سات مرتبہ لگائے ان شاء اللہ تعالی تین دن کے اندراند افاقہ ہوگا۔ آنکھیں ٹھیک ہو جائیں نگی درد سے فوری طور پر آرام آ جائے گا۔

جس کسی کی آنکھیں دکھتی ہوں اور آرام نہ آرہا ہو تو اس کے لئے چاہئے کہ با وضو حالت میں اکتالیس مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر پانی پردم کرے اور سلائی پانی میں ڈبو کر دکھتی ہوئی آنکھوں میں سات سات مرتبہ لگائے ان شاء اللہ تعالی تین دن کے اندراند افاقہ ہوگا۔ آنکھیں ٹھیک ہو جائیں نگی درد سے فوری طور پر آرام آ جائے گا۔

اگر کسی کی کوئی چیز گم ہو گئی ہو اور تلاش بسیار کے باوجود نہ مل رہی ہو اس کے بارے میں کچھ پتہ نہ چلتا ہو کہ وہ کہاں ہے تو اس گم شدہ چیز کے حصول کی غرض سے ہر روز با وضو حالت میں اکتالیس مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے ان شاء اللہ تعالی گم شدہ چیز دستیاب ہو جائے گی۔

اگر کسی کی آنکھیں خراب ہو جائیں یا دکھتی ہوں، آنکھوں سے پانی بہتا ہو۔ یا سو کر اٹھے تو آنکھوں کے پپوٹے آپس میں چپک جاتے ہیں تو ایسی صورت میں باوضو حالت میں بارہ مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر مریض کی آنکھوں پر دم کرے اس کے علاوہ پانی پر بھی دم کرے اس پانی سے مریض اپنی آنکھیں دھوئے۔ تین دن تک بلا ناغہ اس عمل سے بفضل باری تعالی آنکھوں کو شفا ہوگی۔ اور آنکھیں ٹھیک ہو جائیں گی۔

اگر کسی کو کالی کھانسی کا عارضہ لاحق ہو گیا ہو تو اس میں شانی آرام حاصل کرنے کے لئے باوضو حالت میں اکیس مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھے اول و آخر پچاس پچاس مرتبہ درود پاک پڑھے اور خالص روغن چنبیلی پر دم کر کے مریض کو دے کہ رات کو سونے سے قبل اس کی مالش کرائے ان شا اللہ تعالی سال یوم کے اندر اندر کھانسی سے آرام آجائے گا اللہ تعالی سورہ فاتحہ کی برکت سے شفائے کاملہ سے نوازے گا۔

اگر کسی کی آنکھوں میں پڑبال کی شکایت ہو اور ارام نا آتا ہو تو چاند کی چودہ تاریخ کو قبلہ و باوضو حالت میں کھڑے ہو کر دس مرتبہ سورہ فاتحہ اور تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اس کے بعد اپنے دائیں ہاتھ پر دم کرے اور آنکھوں پر پھیرے تین دن تک بلاناغہ یہ عمل کرے ۔ ان شاء اللہ تعالیٰ عارضہ جاتا رہے گا اور آنکھیں بالکل ٹھیک ہو جائیں گی۔

جس کسی کو درد قولنج کا عارضہ لاحق ہو تو چاہئے کہ باوضو حالت میں ایک سو مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر پانی پر دم کرے اور مریض کو پلائے ان شاء اللہ تعالیٰ درد سے نجات حاصل ہوگی۔ ہر روز بلا ناغہ اس طرح دم کر کے پانی پلائے جب تک مکمل آرام نہ آجائے پلائے ۔ ان شاء اللہ تعالیٰ بہت جلد افاقہ ہوگا۔ اللہ تعالیٰ سورہ فاتحہ کی برکت سے شفائے کاملہ نصیب فرمائے گا اور قولنج کا درد جاتا رہے گا۔

اگر کسی کے پیٹ میں درد ہو تو اس میں آرام حاصل کرنے کے لئے عامل کو چاہئے کہ وہ با وضو حالت میں گیارہ بار سورہ فاتحہ پڑھے اور پانی پر دم کر کے مریض کو پلائے ان شاء اللہ تعالیٰ فوری طور پر افاقہ ہوگا۔ دن میں تین مرتبہ یا تین دن تک اسی طرح کرے۔ بفضل باری تعالی درد پیٹ سے نجات ملے گی۔

اگر کسی کے پٹھوں میں درد ہو اور دور نہ ہوتا ہو تو چاہے ہے که روغن زیتون لیکر اس پر اکتالیس مرتبہ سورہ فاتحه پڑھے اول و آخر تین تین مرتبہ درود پاک پڑھے اور دم کرے یہ تیل مریض کو دے جس جگہ پر درد ہے وہاں اس کی مالش کرے ان شاء اللہ تعالی چند بار مالش کرنے سے آرام آجائے گا۔ تین دن تک ہر روز مالش کرے بفضل بازی تعالیٰ شفا ہو گی اور درد رفع ہو جائے گا۔

اگر کسی نے قصدا یا غلطی سے کوئی زہریلی چیز کھا لی ہو جس کی وجہ سے حالت غیر ہوگئی ہو تو با وضو حالت میں اکتالیس مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر کسی میٹھی چیز پر دم کرے اور مریض کو کھلائیں اس کے علاوہ تین مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر ہر روز مریض کو دم کرے ان شاء اللہ تعالی زہر کا اثر زائل ہو جائے گا اور مریض کو شفائے کاملہ نصیب ہوگی۔

اگر کسی کو باؤلا کتا کاٹ لے تو فوری طور 22 مرتبه سوره فاتحہ اور ۲۳ مرتبه سورہ اخلاص پڑھ کر عرق گلاب پر دم کرے اول و آخر تین تین مرتبہ درود پاک پڑھے اور یہ دم کیا ہوا عرق گلاب مریض کو پلائے ۔ اکتالیس یوم تک بلا ناغہ پڑھ کردم کر کے پلانے سے بفضل باری تعالٰی کتے کے کاٹے کا اثر جاتا رہتا ہے مریض صحت یاب ہو جاتا ہے ۔

جو کوئی قرض کے بوجھ تلے دبا ہو ہو قرض کی ادائیگی کے کوئی اسباب دکھائی نہ دیتے ہوں اور وہ قرض کی ادائیگی کے سلسلہ میں بے حد پریشان ہو تو اس کو چاہئے کہ ہر روز نماز عشاء کے بعد چالیس دن تک بلاناغہ چالیس مرتبہ سورہ فاتحہ قرض کی ادائیگی کی نیت سے پڑھے۔ اول و آخر سات سات مرتبہ درود پاک پڑھے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس کے قرض کی ادائیگی کے اسباب پیدا ہو جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ اس کی مدد فرمائے گا اور اس کا قرض جلد ادا ہو جائے گا۔

جو کوئی قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا ہو قرض کی ادائیگی کا کوئی ذریعہ نہ ہو اور قرض خواہ اسے قرض کی واپسی کے سلسلہ میں تنگ کرتے ہوں اور وہ اس صورت حال سے سخت پریشان ہو تو اس کو چاہئے کہ تین دن روزے رکھے اس کے بعد تیسرے دن نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد پاک صاف حالت میں باوضو ہو کر صاف ستھر الباس پہنے اور کسی بھی پاک جگہ پر بیٹھ کر سورہ فاتحہ اس طرح پڑے بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم لِلَّهِ رَبِّ العالمينَ الرَّحِيمِ يَا حی يَا قَيُّومُ ياروف يَا عطوف َ يَا مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ يَا عَالِمَ السَّرَائِرِ يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ يَا سَرِيعُ يَا قَرِيبُ اهْدِنَا الصِّرَاط الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرُ المَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ تین بار پڑھنے کے بعد تین بار در…

جو کوئی اپنے آپ کو بہت زیادہ گنہگار سمجھتا ہو اور گناہوں سے تائب ہو کر سیدھی راہ پر آنا چاہتا ہو اللہ تعالیٰ سے بخشش کا طلبگار ہو تو اسے چاہئے کہ وہ ہر نماز کے بعد جس قدر بھی ہو سکے سورہ فاتحہ پڑھ لیا کرے ۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول ہوگی ۔ اللہ تعالی اس بندے پر نظر عنایت فرمائے گا اس کو نیک کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے گا اور اُسے اپنی حفظ و امان میں رکھے گا۔

 جو کوئی یہ چاہے کہ وہ جب بھی کام میں ہاتھ ڈالے اس میں اسے فتح و کامیابی حاصل ہو غیب سے اس کی مدد ہو تو اسے چاہئے کہ وہ سورہ فاتحہ معہ بسم الله الرحمن الرحیم اس طرح پڑھے کہ جب چاند کے مہینہ کا پہلا اتوار ہو اور نماز مغرب کے بعد کا وقت ہو، اتوار کے دن ستر مرتبہ پڑھے پیر کے دن ساٹھ مرتبہ منگل کے دن پچاس مرتبہ بدھ کے دن چالیس مرتبہ جمعرات کے دن تیس مرتبہ جمعہ کے دن اکیس مرتبہ ہفتہ کے دن گیارہ مرتبہ اس طرح ایک ہفتہ میں دوسو بیاسی مرتبہ پڑھے اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے ہمیشہ ہرماہ کے شروع میں اتوار کے دن شروع کر کے سات دن بلا ناغہ عمل پڑھ لیا کرے ان شاء اللہ تعالیٰ اس کی غیب سے مدد ہوگی اور بد رجہ کمال فتوحات ہوں گی۔
جو بھی کام کرنا چاہے گا اس میں آسانی پیدا ہوگی۔ ہر رکاوٹ خود بخود دور ہوتی جائے گی۔ اللہ تعالی کی مدد شامل حال ہو جائے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *