جو شخص انتہائی غریب ہو اور مفلسی کے ساتھ اپنی زندگی گزار رہا ہو اور کسی بھی طریقے سے مفلسی اور غریبی سے نجات نہ ملتی ہو تو ایسے میں اللہ رب العزة کو پکارنے اور مائل بہ رحمت خاص کروانے کے لئے ذیل کا عمل بے حد مفید اور نافع ہے۔ اس مقصد کے لئے ماہ شعبان کی پندرھویں شب یا ماہ رمضان میں شب لیلۃ القدر میں نصف شب کو اٹھ کر تازہ غسل کرے اور تازہ وضو کے ساتھ قبلہ رخ کھڑے ہو کر چار رکعت نماز نفل اس طریق سے ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص سترہ مرتبہ اور سورہ آل عمران کی آیت مبارکہ ذیل گیارہ مرتبہ پڑھ کر نماز کو ختم کرے پھر سلام پھیر نے کے بعد اول و آخر درود پاک ذیل اکتالیس اکتالیس مرتبہ سور سورہ حم السجدہ اس طریق سے پڑھے۔ حمَ يَارَزَاقُ يَا وَهَّابُ يَا بَاسِطُ يَا لَطِيفُ يَا غَنِيُّ يَا مَغَنِّى يَا اللَّهُ سترہ مرتبہ پھر ( سورة حم سجده ۴۱ آیت ۱سے۲) گیارہ مرتبہ پھر يَا رَحْمَنَ الدُّنْيَا وَ رَحِيمُهَا بِحَقِّ يَا رَحْمَنُ يَا رَحِيمُ اکیس مرتبہ پڑھ کر آگے اس سورہ کو شروع کریں پھر آیت مبارکہ۔ (سورة حم سجده ۴۱ آیت ۴) کی تکرار گیارہ مرتبہ اور آگے سے سورہ کو پڑھنا شروع کر دیں پھر جب آیت مبارکہ۔ (سورة حم سجده ۴۱ آیت ۱۲) کی تکرار گیارہ مرتبہ کریں اور آگے پھر سورہ مبارکہ کی تلاوت جاری رکھیں اور پھر آیت مبارکہ ( سورة حم سجده – ۲۱ آیت ۳۶) کی تکرار اکیس مرتبہ کریں بعد ازاں آیت مبارکہ( سورة حم سجده ۲۱ آیت – ۳۷) کی تکرار سات مرتبہ سجدہ میں جا کر کریں اور سجدہ سے سر اٹھا کر ۔ يَا لَطِيفُ لُطْفِكَ يَا لَطِيفُ کی تکرار ایک سو انتیس مرتبہ کریں پھر آیت مبارکہ إِنَّ الَّذِي أَحْيَاهَا لَمُحْيِ الْمَوْتَى إِنَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ کی تکرارا کتالیس مرتبہ کریں پھر آیت مبارکہ ( سورة حم سجده ۴۱ آیت ۳۹) ( سورة حم سجده ۴۱ آیت ۴۴) کی تکرار بھی اکتالیس مرتبہ کریں پھر ” يَا شَافِي” کی تکرار تین سو بانوے مرتبہ کریں بعد ازاں جب آیت مبارکہ ( سورة حم سجده ۲۱ آیت ۵۱) سے دُعاء مریض پر پہنچے تو۔ اسْتَغْفِرُ اللَّهَ رَبِّ مِنْ كُلُّ ذَنْبِ وَاتُوبُ إِلَيْهِ ایک سو ایک مرتبہ پڑھ کر سورہ مبارکہ کو ختم کرے اس طرح تین مرتبہ سورہ حم سجدہ کی تلاوت کرے اور پھر دعا خشوع و خضوع سے مانگے لیکن ہر مرتبہ نیت پڑھنے کی اس طرح کرے۔
نیت:
پہلی مرتبہ نیت درازی عمر و حفظ الایمان آل اولاد سمیت کرے دوسری مرتبہ شفاء کاملہ عاجلہ اور رفع مصیبت اپنے لئے اور اپنی آل اولاد کے لئے تیسری مرتبہ اللہ تعالیٰ عز وجل کے حضور تنگ دستی و مفلسی کی دوری اور رزق میں بے پناہ اضافہ اور غیبی امداد الہی کی کرے۔ ان شاء اللہ تعالی العزیز اس عمل کی بدولت بہت جلد بارگاہ الہی سے خصوصی عنایات نازل ہوں گی اور بہت جلد مفلسی اور تنگ دستی ، بیماری، آفات و بلیات وغیرہ سے محفوظ و مامون رہے گا۔