طہارت کا بیان

مشت زنی سے غسل کا کیا حکم ؟

مسئلہ : زید نے اپنے ہاتھ سے منی نکالی تو اس پر غسل واجب ہوگا یا نہیں؟ اور روزہ کی حالت میں ایسا کیا تو روزہ جاتارہایا نہیں ؟ 

الجواب:-جلق اور مشت زنی کے سبب اگر منی اپنی جگہ سے شہوت کیساتھ جدا ہو کر عضو سے نکلی تو غسل واجب ہے اور روزہ یاد ہوتے ہوئے اگر ایسا کیا تو روزہ جاتا رہا۔

بحوالہ:- فتوی فیض الرسول

ص:- 168