سورۃ شوریٰ کے اعمال
الشوری کے معنی باہم رائے و مشورہ کرنا ہے۔ اس سورۃ میں انتظامی امور میں مشاورت کے سماجی اصول کو ان مومنوں کی صفات میں شمار کیا گیا ہے جو اہل تقویٰ میں نماز اور ستم رسیدگی کے موقع پر ایک دوسرے کی مدد کرنے والے ہوئے ہیں۔ اس وجہ سے اس سورۃ کا نام الشوری رکھا گیا۔
آنکھوں کا علاج
اگر کوئی سُورَةُ الشَّوری لکھ کر بارش کے پانی میں گھول کر پھر اس پانی میں سرمہ کو کھرل کر کے خشک کریگا تو وہ سرمہ آنکھ کی ہر بیماری کیلئے باعث شفا ہوگا۔
مرگی سے نجات
اگر کوئی سُورَةُ الشَّوری عرق گلاب و زعفران سے لکھ کر مرگی کے مریض کے گلے میں ڈالے گا تو وہ مرگی سے نجات پائے گا۔
بیماری کا علاج
اگر کوئی شخص سُورَةُ الشَّوْری لکھ کر اسے پانی میں گھول کر اس پانی سے مٹی کا ایک پیالہ بنائے گا اور اس پیالے کو پختہ کرے گا تو جو بھی اس پیالے میں پانی پیئے گا تو اسے اسہال کی بیماری سے نجات ملے گی۔