مختلف سورتوں کے اعمال

خواص سورۃ الرحمن

سورۃ الرحمن سے حاجت پوری

 الرحمن کے معنی سب کو فیض پہنچانے والا یعنی اللہ تمام دنیاوی و اخروی نعمتوں کا دینے والا ہے کیونکہ مشرکین الرحمن سے بہت خوف محسوس کرتے تھے

 

 اور پوچھتے تھے کہ یہ الرحمن کون ہے جو پیغمبر اکرم کو تعلیم دیتا ہے اس سورۃ کی ابتداء میں ہی ان نعمتوں کا ذکر ہے اس لیے اس سورۃ کا نام الرحمن رکھا گیا ہے۔

 اگر کوئی سُورَةُ الرَّحْمنِ لکھ کر پانی میں گھول کر یہ پانی طحال کے مریض کو پلائے گا تو شفا پائے گا 

اور اگر گھر کی چاروں دیواروں پر چھڑک دے گاتو موذی جانور بھاگ جائیں کے اور کیڑے مکوڑوں اور حشرات الارض سے محفوظ رہے گا ۔ 

اگر کوئی سُورَةُ الرَّحْمنِ لکھ کر اپنے پاس رکھے گا تو اس کی حاجات پوری اور ہر مشکل آسان ہوگی۔ 

 

اگر کوئی سُوْرَةُ الرَّحمن عرق گلاب و زعفران سے لکھ کر آب نسیاں یا زمزم یا آب باراں میں گھول کر یہ پانی جادو سے متاثرہ مریض کو پلائے گا تو مریض نجات پائے گا اوردشمنوں کی نظر میں مقبول ہوگا۔ 

صبح شام اندھیرے میں آنکھیں بند کر کے خانہ کعبہ کا تصور کر کے سُوْرَةُ الرَّحْمَنِ کی تلاوت اگر کوئی لاعلاج مریض سنے گا تو ان شاء اللہ شفایاب ہوگا۔