مختلف سورتوں کے اعمال

خواص سورۃ النجم

طور کے معنی اصل پہاڑ کے ہیں اور کئی جگہ ذکر ہوا ہے بنی اسرائیل کے اوپر پہاڑ بلند کیا گیا وہ بظاہر کوہ طور نہیں ہے مگر عام طور پر لفظ طور سے ذہن اسی طرف جاتا ہے جسے طور سینا کہا گیا ہے یہ وہ پہاڑ ہے جہاں موسی نے اللہ سے کلام کیاوہ آج کل بھی اسی نام سے مشہور ہے۔

یہ الیتہ کے نزدیک مصر اور عقبہ کے درمیان ہے۔ بعض نے کہا کہ وہ جنت کے پہاڑوں سے ایک پہاڑ ہے بعض نے کہا طور سرسبز و شاداب پہاڑ کو کہتے ہیں سریانی زبانی میں طور کے معنی یہی ہیں۔

 اگر کسی شخص کو بچھونے کاٹ لیا ہو تو پانی پر سُورَةُ الطُّورِ پڑھ کر یہ پانی بچھو کے کاٹے پر چھڑک دیا جائے تو شفا ہوگی اور اس کا درد ختم ہو گا۔ اگر کاٹنے کے بعد بچھو بھاگ گیا ہو تو مر جائے گا۔

اگر کسی کو جذام کی بیماری ہو تو وہ سُورَةُ الطُّورِ کی تلاوت کرے اور اسے لکھ کر اپنے پاس رکھے۔ جذام کے مرض سے نجات پائے گا۔