جو شخص سُوْرَةُ الحُجرت لکھ کر اپنے گھر میں لٹکائے گا تو ہر قسم کے( جھگڑے سے محفوظ )رہے گا اور اس کے ذریعے سے ہر خیر و برکت کے ابواب کھل جائیں گے اور وہ ہر قسم کے شیطان کے شر و خوف سے محفوظ اور امن میں رہے گا۔
اگر کوئی شخص سُوْرَةُ الحُجرات لکھ کر پانی میں گھول کر یہ پانی اس عورت کو پلائے گا جس کا دودھ خشک ہو گیا ہو تو اس کے (دودھ میں اضافہ ہو) اور وہ عورت اور اس کا بچہ ہر مصیبت و بلا سے محفوظ رہیں گے۔
اگر کوئی شخص سُوْرَةُ الْحُجرات لکھ کر اس عورت کے گلے میں ڈالے گا جس کا (بچہ پیدا ہونے والا ہو تو اس کا بچہ صحیح و سالم وتندرست پیدا ہوگا )اور اس عورت اور بچہ کو کوئی مرض لاحق نہ ہو گا۔ اور وہ جملہ آفات سے محفوظ رہیں گے۔