مختلف سورتوں کے اعمال

خواص سورۃ لقمن

خواص سورۃ لقمن

یہ سورۃ لقمٰن حکیم کے نام سے مشہور ہے.بعض ان کو نبی کہتے ہیں اور بعض کہتے ہیں وہ اللہ کے نیک بندے تھے ۔ بعض حضرت ایوب کے بھانجے کہتے ہیں۔ یہ قوم بنی اسرائیل کے قاضی رہے تھے۔ اس سورۃ میں خاص طور پر اُن کی اپنے بیٹے کو کی گئی وصیت کا ذکر کیا گیا ہے اس لیے اس سورۃ کا نام لقمٰن رکھا گیا ہے۔ 

پیٹ درد 

اگر کسی شخص کے پیٹ میں شدید درد ہو یا پیٹ کی کوئی بھی بیماری ہو تو سورة لقمٰن کو سات بار پڑھ کر پیٹ پردم کریں انشاء اللہ تعالیٰ پیٹ کا درد جاتا رہے گا۔

سمندریا دریا کا محفوظ سفر

 اگر کوئی شخص دریا یا سمندر کا سفر کرتا ہو تو سفر سے پہلے صرف ایک بار پڑھ لے.انشاء اللہ تعالیٰ سفر میں ڈوبنے سے محفوظ رہے گا۔

ہر قسم بیماری سے صحت کے لیے

 اگر کوئی چاہتا ہو کہ ہر قسم کی بیماری سے محفوظ رہے تو تین بار پڑھ کر خود پر دم کر لیا کرئے ۔ انشاء اللہ ہر بیماری سے محفوظ ہوگا۔