الزخرف کے معنی سامان آرائش کے ہیں اس سورۃ میں دنیا کے مادی اور دلفریب جلوؤں اور ان کے غیر اہم ہونے کا بیان ہے کہ اگر یہ اس طرح نہ ہوتا تو لوگ ایک امت اور یکساں ہو جاتے خدا نے کافروں کیلئے چاندی جیسی چھتوں اور بالا خانوں، دروازوں تختوں اور سامان آرائش کا ذکر کیا ہے کہ ان کی کوئی اہمیت نہیں اس لیے اس سورۃ کا نام الزخرف رکھا گیا ہے۔
اگر کوئی شخص سُوْرَةُ الزُّخْرُفِ لکھ کر پانی میں گھول کر کھانسی کا مریض پیئے گا تو کھانسی ختم ہوگی۔
جوشخص سُوْرَةُ الزُّخرُف لکھ کر گھول کر یہ پانی کسی مرض کے مریض کو پلایا جائے تو صحت یاب ہوگا
اگر کوئی سُورَةُ الزُّخرُف لکھ کر پانی میں گھول کر یہ پانی پی لے گا تو اسے کوئی اور دوا لینے کی ضرورت نہ ہوگی۔
اگر کوئی شخص سُوْرَةُ الزُّخْرُفِ لکھ کر اپنے سرہانے کے نیچے رکھ دے تو وہ برے خواب نہ دیکھے گا اور خیر و نیکی کے خواب ہی دیکھے گا اور خواب کی وجہ سے بھی پریشان نہ ہوگا۔
اگر مرگی والے شخص پر چھڑک دیا جائے تو اسے بھی آرام ہوگا۔ شیطان وہاں سے بھاگ جائے گا یا جل کر مرجائے گا۔
اور سخت بد زبان عورت کو پلا ئیں تو وہ میٹھی زبان بن جائے گی اور نرمی سے بات کرے گی ۔