اعمال قضائے حاجات, اعمال شفاء, اعمال متعلقہ عورتوں کے مسائل, عملیات, مختلف سورتوں کے اعمال

خوا ص سورۃ الواقعہ

سورۃ الواقعہ کے خصوصی اعمال

 واقعہ کے معنی جب قیامت واقع ہوگی۔ الواقعہ ہونے والی کے معنی میں ہے ضرور ہونے والی یہ امر یقینی اور پکا ہے الواقعہ سے مراد قیامت ہے

اور قیامت کے ناموں میں سے ایک نام ہے۔ الواقعہ سے مراد چیخ ہے اور وہ صور کا پھونکنا ہے کیونکہ اس سورۃ کی ابتداء میں اس کا ذکر ہے اس لیے اس سورۃ کا نام الواقعہ رکھا گیا۔ 

 

اگر کوئی شخص سُوْرَةُ الْوَاقِعَةِ لکھ کر اپنے پاس رکھے گاوہ کبھی فقیر نہ ہوگا اور دشمن کوئی نقصان نہ پہنچا سکے گا۔

اگر کوئی سُوْرَةُ الْوَاقِعَةِ لکھ کر ولادت کے وقت عورت کے گلے میں ڈال دے گا تو ولادت آسانی سے ہوگی۔

اگر کوئی شخص سُوْرَةُ الْوَاقِعَةِ چاند کے مہینہ کی 1 تاریخ سے 7 تاریخ تک باوضو حالت میں عرق گلاب و زعفران سے لکھ کر پانی میں گھول کر یہ پانی عورت کو پلائے گا تو وہ حاملہ ہوگی اور اسے اولا د نصیب ہوگی۔

اگر کسی عورت کا بچہ جو پیدائش کے بعد شیر خوارگی میں مرجاتا ہو تو وہ سُورَةُ الْوَاقِعَةِ لکھ کر تعویذ بنا کر اس بچے کے گلے میں ڈال دے ان شاء اللہ وہ بچہ طویل عمر پائے گا۔

اگر کوئی سُوْرَةُ الْوَاقِعَةِ عرق گلاب و زعفران سے لکھ کر اسے گردن پر باندھ دے تو گردن کا درد ختم ہوگا۔

اگر کمر میں باندھ لے تو کمر کا درد ان شاء اللہ ختم ہوگا۔ اگر کوئی 70 مرتبہ سُورَةُ الْوَاقِعَةِ تیل پر پڑھ کر دم کرے پھر اس تیل سے ٹانگوں کی مالش کرے گا تو ٹانگ کا دردختم ہو گا۔

اور اگر اس تیل کے چند قطرے کان میں نیم گرم کر کے ڈالے گا تو کان کا درد ختم ہوگا۔

اگر کوئی عرق گلاب پر سُورَةُ الْوَاقِعَةِ پڑھ کر اس مریض کو یہ عرق پلائیں جسے کتے نے کاٹا ہو اس کا اثر ختم ہوگا مزید 41 دنوں تک پیتا رہے بہت مفید ہے۔

اگر کوئی قیدی سفید کاغذ پر مشک و زعفران سے سُوْرَةُ الْوَاقِعَةِ لکھ کر اپنے بازو پر باندھے گا تو وہ جلدی قید سے رہائی پائے گا۔