مختلف سورتوں کے اعمال

خواص سورہ رعد

 رعد کے لغوی معنی گرج والا ہیں رعد اس آواز کو کہتے ہیں جو مسموع ہوتی ہے رعد اس آواز کو کہتے ہیں جسے سن کر لوگ اللہ کی تسبیح کرتے ہیں الرعد ایک فرشتے کا نام بھی ہے الرعد آسمان اور بادلوں کی مسکراہٹ (بجلی)کو کہتے ہیں کیونکہ اس سورۃ میں اس کیفیت کا خاص طور پر ذکر ہوا ہے اس لیے اس کا نام الرعد رکھا گیا ہے۔ رسول خدا ﷺ نے فرمایا جو کوئی سورہ رعد پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لے گا تو قیامت تک اس کیلئے ثواب لکھا جائے گا۔

 ابی بن کعب کہتے ہیں کہ رسول خدا ﷺ نے فرمایا جو شخص رعد کی تلاوت کرے گا تو تمام گزشتہ و آئندہ ہونے والے بادلوں کی تعداد سے دس گنا زیادہ اس کے نامہ اعمال میں نیکیاں لکھی جائیں گی اور بروز محشر اللہ کے عہد کو پورا کرنے والوں میں مشہور ہوگا۔ جو شخص سورة الرعد کی زیادہ تلاوت کرے گا وہ بجلی گرنے کی موت سے محفوظ رہے گا اور اگر مومن ہوگا تو بلا حساب جنت میں داخل ہوگا اور اپنے خاندان، برادری، رشتہ داروں جملہ واقفان کے حق میں اس کی شفاعت قبول ہوگی۔ اگر سورة الرعد لکھ کر روتے ہوئے بچے کے گلے میں ڈال دیا جائے تو وہ بچہ رونا بند ہو جائے گا۔ اگر کسی شخص کو سر کا درد بہت زیادہ ہوتا ہو تو وہ سُورَةُ الرُّعُدِ لکھ کر سر پر باندھے چند منٹوں میں درد ختم مریض اسے لکھ کر پانی میں گھول کر بھی پی لے۔

الٓـمّٓرٰ تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِؕ-وَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ وَ لٰـكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یُؤْمِنُوْنَ(1)(پ 13 رعد 1)

جو کوئی یہ چاہے کہ اسے اطاعت الہی میں ثابت قدمی حاصل ہو تو اسے چاہئے کہ اس آیت کو تہجد کے وقت 40 یوم تک روزانہ 100 مرتبہ پڑھے ۔ اللہ تعالی اس پر اپنی خصوصی رحمت عطا فرمائے گا اور اس میں اطاعت کا جذبہ موجزن ہو جائے گا جس سے وہ نیک اعمال پر ثابت قدم ہو جائے گا۔ لہذا ایسے مریدین جو ابتدائی طور پر طریقت میں داخل ہوئے ہوں تو ان کو چاہئے کہ یہ آیت روزانہ ہر نماز کے بعد 33 مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے تو اس سے اس میں ثابت قدمی پیدا ہو جائے گی۔

 

الٓـمّٓرٰ- تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِؕ-وَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ وَ لٰـكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یُؤْمِنُوْنَ(1)

 اس آیت کے بارے میں اہل عمل کا کہنا ہے کہ اگر کسی پر ناحق مقدمہ بن گیا ہو اور اسے عدالت سے انصاف ملنے کی امید نہ ہو تو اسے چاہئے کہ اس آیت کو روزانہ 141 مرتبہ 21 یوم تک پڑھے اور مقدمہ کی تاریخ کے دن پڑھتا ر ہے تو اللہ کے فضل سے مقدمہ میں کامیابی ہوگی

اَللّٰهُ الَّذِیْ رَفَعَ السَّمٰوٰتِ بِغَیْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا ثُمَّ اسْتَوٰى عَلَى الْعَرْشِ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَؕ-كُلٌّ یَّجْرِیْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّىؕ-یُدَبِّرُ الْاَمْرَ یُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّكُمْ بِلِقَآءِ رَبِّكُمْ تُوْقِنُوْنَ(2)(پ 13 رعد 2)

اگر کوئی شخص ہوائی سفر کرتے ہوئے ڈر یا خوف محسوس کرتا ہو تو اسے چاہئے کہ ہوائی جہاز میں سوار ہو کر جب آرام سے بیٹھ جائے اور ہوائی جہاز فضا میں پرواز کرنے لگے تو وہ اس وظیفہ کو 41 مرتبہ پڑھے۔ اگر کثرت سے پڑھے تو زیادہ بہتر ہے۔ اس آیت کو پڑھنے سے ہوائی جہاز کے سفر میں کسی قسم کا خوف طاری نہ ہوگا اور نہ ہی طبیعت خراب ہوگی بلکہ سفر تندرستی اور خیر و عافیت سے گزرے گا۔

اَللّٰهُ الَّذِیْ رَفَعَ السَّمٰوٰتِ بِغَیْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا ثُمَّ اسْتَوٰى عَلَى الْعَرْشِ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَؕ-كُلٌّ یَّجْرِیْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّىؕ-یُدَبِّرُ الْاَمْرَ یُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّكُمْ بِلِقَآءِ رَبِّكُمْ تُوْقِنُوْنَ(2)(پ 13 رعد 2)(پ 13 رعد 2)

یہ آیت سکون قلب اور اطمینان کیلئے بڑی اکسیر ہے لہذا جو شخص روز مرہ کی چھوٹی چھوٹی پریشانیوں سے تنگ آکر سکون قلب کا متلاشی ہو تو اسے چاہئے کہ ہر نماز کے بعد 111 مرتبہ اس آیت کا ورد کرے اور اسے 40 یوم تک پڑھے اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے اسے سکون قلب میسر آئے گا- 

 وَ هُوَ الَّذِیْ مَدَّ الْاَرْضَ وَ جَعَلَ فِیْهَا رَوَاسِیَ وَ اَنْهٰرًاؕ-وَ مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ جَعَلَ فِیْهَا زَوْجَیْنِ اثْنَیْنِ یُغْشِی الَّیْلَ النَّهَارَؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَفَكَّرُوْنَ(3)(پ 13 رعد 3)

کاشتکاری انتہائی معزز پیشہ تصور کیا جاتا ہے بشرطیکہ کسی کے پاس کھیتوں کی زمین کا رقبہ خاصہ وسیع ہو اس لئے اگر کوئی زمیندار یہ چاہے کہ اس کا زراعتی رقبہ بڑھ جائے تا کہ وہ زیادہ سے زیادہ فصلیں کاشت کر سکے تو اسے چاہئے کہ اس آیت کو بعد نماز فجر اپنے زراعتی رقبہ پر بیٹھ کر 40 یوم تک روزانہ 140 مرتبہ پڑھے اور اللہ تعالٰی سے کھیتوں کی پیداوار میں اضافے کی دعا کرے اللہ تعالٰی دعا کو قبول فرمانے والا ہے

وَ هُوَ الَّذِیْ مَدَّ الْاَرْضَ وَ جَعَلَ فِیْهَا رَوَاسِیَ وَ اَنْهٰرًاؕ-وَ مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ جَعَلَ فِیْهَا زَوْجَیْنِ اثْنَیْنِ یُغْشِی الَّیْلَ النَّهَارَؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَفَكَّرُوْنَ(3)

اگر کسی چھوٹے زمیندار کے پاس کاشت کے لیے زمین کم ہو اور اس کے پاس زمین خریدنے کے ذرائع بھی نہ ہوں تو اسے چاہئے کہ اس آیت کو عشاء کی نماز کے بعد روزانہ 4 ماہ تک پڑھنے کا معمول بنالے۔ اللہ تعالی کے فضل سے زرعی زمین خریدنے کا کوئی نہ کوئی ذریعہ بن جائے گا۔ 

اَللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ اُنْثٰى وَ مَا تَغِیْضُ الْاَرْحَامُ وَ مَا تَزْدَادُؕ-وَ كُلُّ شَیْءٍ عِنْدَهٗ بِمِقْدَارٍ(8)عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ الْكَبِیْرُ الْمُتَعَالِ(9)( پ 13 رعد 8-9)

منقول ہے کہ اگر کوئی شخص کسی پوشیدہ امر کا حال معلوم کرنا چاہے یعنی کہ مال و زر کہاں دفن ہے یا کوئی چیز رکھ کر بھول گیا ہو یا غائب کب تک آ جائے گا یا مریض کب تک اچھا ہو جائے گا تو اسے چاہئے کہ وضو کر کے خوشبو لگائے اور پیر کے روزہ رکھے اور شب کو باوضو سو جائے اور صبح منگل کے دن سورج نکلنے سے پہلے ان آیتوں کو سبز کپڑے پر لکھے اور اس کے بعد ان آیات کا 100 مرتبہ ورد کرے اور اس عمل کو 7 یوم تک جاری رکھے کسی روز خواب میں اس کو امر مطلوب کے بارے میں اشارہ ہو جائے گا۔ –

وَ یُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهٖ وَ الْمَلٰٓىٕكَةُ مِنْ خِیْفَتِهٖۚ-وَ یُرْسِلُ الصَّوَاعِقَ فَیُصِیْبُ بِهَا مَنْ یَّشَآءُ وَ هُمْ یُجَادِلُوْنَ فِی اللّٰهِۚ-وَ هُوَ شَدِیْدُ الْمِحَالِﭤ(13)( پ 13 رعد13)

یہ آیت طوفان میں حفاظت کیلئے بڑی مفید اور لاجواب ہے۔ لہذا جب کبھی تیزی سے طوفان آ جائے اور بارش میں بھی شدت ہو بھلی بڑی کڑک سے چمک رہی ہو تو ایسے طوفان میں نقصان سے محفوظ رہنے کیلئے اس آیت کو کثرت سے پڑھا جائے اور اللہ تعالیٰ سے طوفانی نقصان سے بحفاظت رہنے کی دعا کرے تو اللہ تعالٰی کی مہربانی سے کسی قسم کا نقصان نہ ہوگا اور ہر طرح کی تکلیف سے محفوظ رہے گا۔ ایک عامل کا یہ بھی قول ہے کہ اس پڑھائی کے ساتھ سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهٖ سُبْحَانَ اللّٰه الْعَظِيمِ کو 100 مرتبہ پڑھا جائے تو ہر قسم کی آفت سے پڑھنے والا اللہ کی پناہ میں رہے گا۔