مختلف سورتوں کے اعمال

خواص سورۃ ق

ق حروف مقطعہ ہے یہ رمز یہ علامت ہے بعض مفسرین نے یہ معنی کیا ہے کہ تمام ہونے والے امور کا فیصلہ روک لیا گیا۔ امام باقر نے فرمایا قاف ایک سبز رنگ کا پہاڑ ہے اور دوسری روایت میں ہے زبر جد سبنر کا پہاڑ ہے بعض کے بقول حضور ﷺ کی ذات سے ظلمت و شرک شب تاریک و کفر کے دور میں اسلام کی روشنی پھیلی اور آپ ﷺ کی ذات اسلام کی روشنی اور قمر ہیں اس اعتبار سے اس سورۃ کا نام ق رکھا گیا۔

 اگر کوئی سُورَةُ ق لکھ کر اپنی جیب میں رکھے گا تو وہ دشمن کے اندرونی و بیرونی ہر قسم کے شر سے محفوظ رہیگا۔

اگر کوئی سورة ق لکھ کر بارش کے پانی میں گھول کر پی لے گا تو اس سے پیٹ اور منہ کی بیماری ختم ہو جائے گی اگر اسی پانی سے کسی بچے کا منہ دھو دیا جائے تو اس کے دانت آسانی سے نکلیں گے اور زیادہ تکلیف سے محفوظ رہے گا.

 اگر کوئی بچہ اکثر ڈرتا ہو تو سُورة ق لکھ کر پانی میں گھول کر یہ پانی بچہ کو پلایا جائے تو اس کا خوف و ڈر ختم ہوجائے گا۔