المدثر کے معنی اے بالا پوش اوڑھنے والے، اے چادر اوڑھ کر لیٹنے والے ہیں۔ ایک معنی ہے اےرسالت کے لائق اے حقیقت محمدیہ کی صورت انسان کی چادر میں لیٹ کر چھپا ہوا۔ ولید بن مغیرہ نے قریش سے کہا کہ اس محمدﷺ کا نام ساحر رکھو جس سے رسول خدا سے غمگین ہوئے تو یہ سورۃ نازل ہوا اس سورۃ میں اس واقعہ کا ذکر موجود ہے اس لیے اس سورۃ کا نام المدثر رکھا گیا۔
اگر کوئی شخص سُوْرَةُ الْمُدْثِرِ لکھ کریا اس کا نقش لکھ کر اپنے پاس رکھے گا تو وہ مفلس نہ ہوگا اگر لڑائی پڑ جائے دشمن پر غلبہ پائے گا۔
اگر کوئی سُوْرَةُ الْمُدَّثرِ پانی پر پڑھ کر وہ پانی مریض کو پلائے گا تو شفا ہوگی۔