المجادلہ کے معنی ہیں قرب کی شدت کا اظہار ، شدت کے ساتھ بحث و تکرار کرنا ۔ ایک بی بی شدید کرب و دکھ میں مبتلا تھی کیونکہ اس کے شوہر نے اسے اپنی ماں کی مثل کہا تھا اور اس سے قطع تعلق کر لیا تھاوہ رسول خدا ﷺ کے پاس یہ شکایت لائی تھی اور اس سلسلے میں مجبوریوں کو بیان کر رہی تھی اور بحث و تکرار کررہی تھی کہ اس کا کوئی حل نکالیں تو یہ سورۃ نازل ہوئی۔
اس سورۃ میں کیونکہ اس المجادلہ کا ذکر موجود ہے اس لیے سورۃ کا نام المجادلہ رکھا گیا۔
اگر کوئی شخص سُورَةُ المُجَادَلَہ لکھ کر اپنے غلہ کے ڈھیر میں رکھ دے گا تو وہ غلہ ہر گز تلف نہ ہوگا اور غلہ کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں سے محفوظ رہے گا۔
اگر کوئی شخص سُوْرَةُ المُجَادَلَةِ لکھ کر یا اس کا نقش لکھ کر بازو پر باندھ لے گا تو وہ جنگ میں امن میں رہے گا ۔
اگر کوئی روزانہ نماز فجر کے بعد سُورَةُ المُجَادَلَةِ پڑھے گا تو ظالم افسر کے شر سے محفوظ رہے گا۔