مختلف سورتوں کے اعمال

خواص سورۃ الحج

خواص سورۃ الحج

سورہ الحج کا تعارف

الحج کے لغوی معنی قصد و ارادہ کے ہیں اسلامی عبادات میں ایک خاص فریضہ کا نام حج ہے کیونکہ اس سورۃ میں حج کی تفصیل ہے اس لیے اس سورۃ کا نام الحج رکھا گیا ہے۔ 

سورہ الحج کی فضیلت

رسول خدا نے فرمایا جو شخص سُوْرَةُ الحج کی تلاوت کرے گا تو گزشتہ اور آئندہ کے تمام حاجیوں کے برابر اسے ثواب ملے گا۔

آنکھیں دکھتی ہوں 

 اگر کسی کی آنکھیں دکھتی ہوں تو وہ سُوْرَةُ الْحَج کی نماز فجر کے بعد متواتر سات دن تک تلاوت کرے اور اپنے ہاتھوں کو آنکھوں پرمل دے شفا ہو گی۔ 

آدھے کا سر درد

اگر کسی کو آدھے سرکا درد ہو یا کوئی اور درد ہو تو سورة الحج نماز تہجد کے بعد اور نماز فجر کے بعد درد کی جگہ پر ہاتھ رکھ کر پڑھے دردختم ہوگا ۔ 

امتحان میں کامیاب

اگر کوئی شخص روزانہ 5 مرتبہ پڑھے گا تو امتحان میں کامیاب ہوگا۔

شراب کی عادت چھڑانی ہو

 جو شخص سورۃ الحج عرق گلاب و زعفران سے لکھ کر شراب کے عادی شخص کے بازو پر باندھے گا تو وہ شراب پینا چھوڑ دے گا۔ آئندہ کبھی بھی شراب کے نزدیک بھی نہیں جائے گا اور شراب کا دشمن بن جائے گا۔