مختلف سورتوں کے اعمال

خواص سورۃ الحدید

 الحدید کے معنی لوہے کے ہیں ابن عباس سے روایت ہے کہ اللہ نے عالم بالا سے ہتھوڑا اور پھاؤڑا وغیرہ بھی نازل کیے تھےجو زراعت سے متعلق ہیں جنگ کے سامان کے لئے بھی یہ لفظ استعمال ہوا ہے۔

پہلے دور میں تلوار تھی اور یہ اسی کا نام ہے جو آدم علیہ السلام کے ساتھ اترنے والے سامان میں نہیں ہے یہ رسول خدا کے زمانہ میں اتری ہے اس کی تصدیق کرنے والی ہے۔ اس سورۃ میں لوہے کا ذکر اور اس کے فوائد بیان کیے گئے ہیں اس لئے اس سورۃ کا نام الحدید رکھا گیا ہے۔

 

اگر کوئی شخص سُوْرَةُ الْحَدِیدِ عرق گلاب و زعفران سے لکھ کر اپنے گلے میں ڈالے گا تو جنگ کے دوران تیر یا لوہے کا آلہ اس پر کارگر نہ ہوگا۔ 

اگر کوئی زخم ہو جائے تو سُوْرَةُ الْحَدِيدِ پانی پر دم کر کے اس زخم پر لگایا جائے تو وہ جلد ہی ٹھیک ہو جائے گا۔

 اگر کوئی سُوْرَةُ الْحَدِیدِ لکھ کر یا اس کا نقش لکھ کر اپنے پاس رکھے گا تو دشمن اس کا دوست بن جائے گا۔ 

اگر کوئی سُورَةُ الْحَدِيدِ لکھ کر یا اس کا نقش لکھ کر اپنے پاس رکھے گا تو اس کے بدن سے پھوڑے ختم ہوں گے۔

جگر کے مریض سُورَةُ الْحَدِیدِ کی پہلی آیت 101 بار روزانہ عرق مکو اور عرق کاسنی پر دم کر کے صبح شام دو نیچے دونوں عرقوں کے دوماہ تک پیتے رہیں جگر کے تمام امراض سے شفا نصیب ہوگی۔

یہ بہت آزمودہ ہے۔