مختلف سورتوں کے اعمال

خواص سورہ فتح

سورۃ فتح سےحج کی خواہش پوری

 الفتح کے معنی کامیابی کے ہیں ایک فتح خدا کی مدد سے صلح حدیبیہ میں ہوئی دسری فتح خیبر میں ہوئی تیسری فتح مکہ میں ہوئی۔

اس سورۃ کی ابتدا میں فتح کا ذکر ہے اور فتح مکہ کا بھی ذکر ہے اس لیے اس سورۃ کا نام الفتح رکھا گیا۔

جو شخص سُوْرَةُ الْفَتح پڑھے گا تو گویاوہ فتح مکہ میں میرے ساتھ شامل رہا اور شجرہ کے نیچے میری بیعت کی جب سورۃ الفتح نازل ہوئی تو حضور نے فرمایا میرے لیے پوری دنیا سے بہتر سُوْرَةُ الْفَتْحِ ہے۔

 اگر کوئی شخص حج کا خواہش مند ہو اور کوئی ذریعہ نظر نہ آتا ہو تو وہ 40 دن تک روزانہ 11 مرتبہ سُوْرَةُ الْفَتْحِ کی تلاوت کرے کہیں نہ کہیں سے حج کی سبیل نکل آئے گی۔

اگر کوئی ماہ رمضان کا چاند دیکھ کر 3 دفعہ کھڑے ہو کر سُورَةُ الْفَتْحِ پڑھے گا تو پورا سال امن و امان میں رہے گا۔

اگر کسی عورت کو سُوْرَةُ الْفَتح لکھ کر پانی میں گھول کر یہ پانی پلایا جائے تو اس کے دودھ میں اضافہ ہوگا۔