سبا ایک عرب کا مشور قبیلہ تھا۔ ملکہ سبا اس ملک کی حکمران تھی۔ اس قبیلہ کا نام سبا بن يشجب سے منسوب تھا۔ ان کی آبادی حدود دیمن میں تھی۔ اللہ نے اس ملک سبا میں بڑی نعمتیں بھیجی تھیں ۔ حضرت سیلمان کا زمانہ بھی یہی تھا۔ اس سورۃ میں اس کا ذکر تفصیل سے درج ہے اس لیے اس سورۃ کا نام سبا رکھا گیا۔
موذی جانوروں سے حفاظت
لکھ کر پاس رکھنے سے تمام موذی جانوروں سے حفاظت ہوگی۔
دشمن اگر ناحق تنگ کرتا ہو
اگر دشمن طاقتور ہو اور ناحق تنگ کرتا ہو تو صبح شام ایک بار پڑھنے سے دشمن کی سازشوں سے محفوظ رہے گا اور دشمن اپنی مصیبت میں گرفتار ہوگا۔ انشاء اللہ ۔