مختلف سورتوں کے اعمال

خواص سورۃ العنکبوت

خواص سورۃ العنکبوت

عنکبوت کے معنی مکڑی کے ہے۔ اور سب سے کمزور گھر مکڑی کا ہے۔ اور وہ مکڑی ہی تھی جس نے حضرت محمد ﷺ کے غار میں داخل ہونے کے بعد باہر جالا بنایا تھا کیونکہ اس سورۃ میں مکڑی کے جالا بنانے کا ذکر ہے اس لیے اس سورۃ کا نام العنکبوت رکھا گیا ہے۔ 

سورہ کی فضیلت 

رسول ﷺ نے فرمایا جو شخص سُوْرَةُ الْعَنْكَبُوتِ پڑھے گا تو تمام مرد و عورتوں کی تعداد سے دس گنا زیادہ نیکیاں اُس کے نامہ اعمال میں درج ہوں گی۔ 

رنج و غم سے نجات 

اگر شخص رنج و غم میں مبتلا ہو تو سُوْرَةُ الْعَنْكَبُوتِ باوضو ہو کر عرق گلاب میں زعفران کو حل کر کے لکھے اور اس کو پانی میں گھول کر پیے ان شاء اللہ اس پانی کے پینے سے تمام رنج و غم دور ہوں گے۔