مختلف سورتوں کے اعمال

خواص سورۃ الاحزاب

خواص سورۃ الاحزاب

احزاب حزب کی جمع ہے یعنی پارٹی جمع پارٹیاں اور گروہ اور لشکر ہے یا آل یا تمام گروہ ۔ کیونکہ جو جنگ اُحد کی شکست کے بعد مشرکین قریش بدلہ لینے کے لیے حضرت محمد کے مخالف قبائل کے ساتھ مل کر مدنیہ پر چڑھ آئے جس پر رسول نے اصحاب سے مشورہ کیا اور سلمان فارسی کے مشورہ کے مطابق خندق کھو دی گئی اس لیے اس جنگ کو جنگ خندق بھی کہتے ہیں۔ 

ظالم شخص سے نجات

 اگر کوئی ظالم شخص کسی مجبور پر نہ حق ظلم کرتا ہو تو سُوْرَةُ الاحْزَابِ کو باوضو 7 مرتبہ پڑھے ان شاء اللہ تعالی ظالم کے ظلم سے نجات حاصل ہوگی۔ 

رشتہ جلدی ہو

اگر کسی لڑکے یا لڑ کی کا رشتہ نہ ہوتا ہو یا بار بار ہو کر ٹوٹ جاتا ہوتو سُوْرَةُ الاحْزَابِ باوضو لکھ کر موم جامہ کر کے پاس رکھ لے انشاء اللہ تعالی جلدی ہو رشتہ کی بندش ختم ہوگی اور اچھی جگہ رشتہ ہو گا۔