اللہ اسم ذات ہے۔ جس ذات میں کائنات کی ہر صفت اور ہر خوبی چھپی ہو یہ اکیلا اور واحد نام اس کا اظہار کرتا ہے۔ مستند کتب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی تعداد تین سے پانچ ہزار بتائی گئی ہے۔ ابتدائے آفرینش سے قیامت تک اور اس کے بعد بھی اللہ تعالی کا ذاتی نام اللہ ہی رہنا ہے، صفات میں بے پناہ نام ہو سکتے ہیں۔ مثلاً یا دیان ایک ایسا نام ہے جو اللہ تعالیٰ کی مہربانی کی ایک صفت کی طرف اشارہ کرتا ہے مگر بہت کم کتابوں میں اس کا ذکر ملتا ہے۔ جو اس ذات برحق نے چاہا اور جو اس کے محبوب نے چاہا و ہی نام قرآن پاک کی زینت بنے اور ہم تک پہنچے۔ اللہ ہی ایک ایسی ذات ہے جو کائنات کی ہر شے کو بنا سکتی ہے اور ایک نظام کے تحت چلا سکتی ہے۔ نظام کا ئنات کو دیکھا جائے تو اللہ جل شانہ کی جلوہ گری کا احساس ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ذات کے متعلق کچھ لکھنا اس لیے بھی مشکل ہے کہ اس کا احاطہ کرنا نا ممکن ہے جتنا بھی جامع لکھا جائے اس میں کمی محسوس ہوتی ہے۔ اللہ کی شان صرف اللہ کے رسول محمد صلی علیہ وآلہ وسلم ہی بیان کر سکتے ہیں ۔ اللہ کی ذات کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سوا اور کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ وہ رحمن ، رحیم ، کریم ، خالق، مصور اور باری ہے۔ غرض جو بھی اچھا کہا جائے اس ذات میں موجود ہے۔ ایسی ذات پر کچھ لکھنا ۔ اس کے فضل اور اس کی توفیق کے بغیر ممکن نہیں۔ اللہ تعالیٰ کو جب بھی اس کے ذاتی نام سے پکارا جاتا ہے تو وہ تمام صفتوں کے ساتھ جواب دیتا ہے اور جب بھی اہم ذات کا استعمال ہوا، اس نے وہ کارنا ہے، کرشمے اور معجزے دکھائے کہ دنیا دنگ رہ گئی۔ چاند دو ٹکڑے ہوا تو اللہ کے نام سے ہوا، کنکریوں نے کلمہ پڑھا تو اللہ کے نام سے پڑھا۔ یہ اہم مبارک تمام صفاتی ناموں کا مجموعہ ہے۔ اس اسم پاک کے اعداد 66 ہیں۔ اس اسم پاک کے 4 مؤکل میں حضرت جبرئیل امین، حضرت اسرائیل، حضرت عزرائیل، حضرت میکائیل ۔ اللہ تعالی کا یہ نام جلالی بھی ہے اور جمالی بھی۔ اللہ جب کچھ کرنا چاہتا ہے تو لفظ کن سے کر دیتا ہے۔ ایسی ہستی کو اگر سچے دل سے مدد کے لیے پکارا جائے اور وہ بھی اس کے ذاتی نام سے تو دنیا کی ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے۔ اسم اللہ کے عملیات احاطِ تحریر سے باہر ہی اسم اللہ کا ایک ایک حرف کامل ہے۔ ہر ایک حرف حرف ذات الہی پر دلالت کرتا ہے۔ اگر اسم اللہ میں سے حرف الف مفتوح و موقوف کر دیا جائے تو باقی للہ رہ جاتا ہے اور یہ بھی اسم ذات کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ قرآن پاک میں آیا ہے ” لله مافي السموت وما في الارض ایسے ہی باقی حروف معقوف کر دیئے جائیں تو آخری حرف بھی اس ذات کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ عاشقان الہی کا ورد زبان یہی پاک نام ہے۔ اس کی تاثیر اور خاصیتیں اتنی ہیں کہ چودہ طبق کے ملائکہ بھی اسے نہیں لکھ سکتے ۔

  کوئی شخص کتنا ہی بڑا ولی یا متقی ہو وہ لفظ اللہ کا عامل نہیں ہو سکتا۔ اسم اللہ کا عامل نہ بنا لمبی بحث ہے جو ہمارا موضوع نہیں ہے۔ اسم ذات اللہ ہے اور اللہ کسی عامل کے قبضے یا اختیار میں نہیں آسکتا۔ بس اس نام کا غلام بن جانا ہی بہتر ہے۔ ہاں اگر وہ یہ چاہے کہ جب وہ لفظ اللہ کہے تو لوگوں کے بگڑے ہوئے کام سنور جائیں تو اسے چاہیے کہ ہر مہینے چاند کی تیرہ، چودہ اور پندرہ کو روزہ رکھے۔ اس کے بعد اپنے اور اپنی والدہ کے نام کے اعداد جمع کرے اور اس میں اسم اللہ کے 66 اعداد شامل کر کے 40 دن پڑھے۔ 40 دن کے بعد دو نفل شکرانہ پڑھے اور شیرینی تقسیم کرے۔ اس کے بعد وہ جسے لفظ اللہ کا نقش یا ورد پڑھنے کے لیے دے اس پر اللہ کی مہربانی اور لطف و کرم ہو جائے گا

 جو شخص مصیبت میں گرفتار ہو اور مصیبت ختم ہونے کی کوئی صورت نظر نہ آتی ہو تو وہ چند روپوں کی شیرینی اپنے پاس رکھے اور باوضو ہو کر دو نفل حاجت ادا کرے۔ اس کے بعد قبلہ رخ بیٹھ کر اسم پاک یا اللہ کو 786 مرتبہ اول و آخر 3 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھے تو 3 سے 12 دن کے اندر اندر بڑی سے بڑی مشکل سے نجات پالے گا۔ مصیبت اس کا پیچھا چھوڑ دے گی اور ان شاء اللہ وہ مشکل دوبارہ اس کی زندگی میں نہیں آئے گی۔

جو شخص روزانہ 1000 مرتبہ اسم یا اللّٰه اول آخر گیارہ مرتبہ درود بعد از نماز عشاء ورد کرے تو اس کے دل سے تمام شکوک و شبہات دور ہو جائیں گے۔ عزم و یقین کی قوت نصیب ہوگی کہ جس کے نتیجہ میں بلاآ خرا سے عشق الہی کا ساغر عطاء کر دیا جائے گا۔ یہ عمل مجھ فقیر کے ذاتی مجربات میں سے ہے اور اس کے سریع التاثیر ہونے کا میں عینی شاہد ہوں اس عمل کے نتیجہ میں ایسی روحانی لذات مشاہدات اور کیفیات سے سالک کو آشنائی ملتی ہے۔ کہ جن کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا تجر بہ شرط ہے۔

جو شخص مصیبت میں گرفتار ہو اور مصیبت ختم ہونے کی کوئی صورت نظر نہ آتی ہو تو وہ چند روپوں کی شیرینی اپنے پاس رکھے اور باوضو ہو کر دو نفل حاجت ادا کرے۔ اس کے بعد قبلہ رخ بیٹھ کر اسم پاک یا اللہ کو 786 مرتبہ اول و آخر 3 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھے تو 3 سے 12 دن کے اندر اندر بڑی سے بڑی مشکل سے نجات پالے گا۔ مصیبت اس کا پیچھا چھوڑ دے گی اور ان شاء اللہ وہ مشکل دوبارہ اس کی زندگی میں نہیں آئے گی۔

بے شمار کتب میں حروف مقطعات کو لا علاج بیماریوں میں استعمال کرنے کا کہا گیا ہے۔ لاعلاج بیماری میں جب تمام ڈاکٹرز اور حکیموں نے اس کی صحت کی طرف سے مایوسی کا اظہار کر دیا ہو تو ایک سفید کاغذ پر بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھ کر اس کے چاروں کونوں میں چاروں مقرب فرشتوں کا نام لکھ کر درمیان میں 66 مرتبہ لفظ اللہ لکھا جائے اور اسے پانی میں بھگو کر سارا دن مریض کو تھوڑا تھوڑا پلایا جائے۔ اگلے دن دوبارہ نئے سرے سے نیا کاغذ لے عمل دہرایا جائے۔ عمل کی مدت 21 یا 40 دن ہے یہ عمل کرنے سے حیرت انگیز طور پر لاعلاج مرض جاتا رہے گا۔ اس عمل سے مریض کو سکون حاصل ہوگا اور اگر اس کی زندگی باقی ہوئی تو صحت یاب ہو جائے گا۔ عمل کے ساتھ ساتھ صدقہ کرے۔ صاحب حیثیت ہے تو بکرا ورنہ مرغی یا پھر چند روپوں کی شکر لے کر ایسی جگہ پر ڈالے جہاں چیونٹیاں ہوں اگر اللہ کو اس کی زندگی بڑھانا مقصود ہوئی تو ضرور بڑھ جائے گی۔ جو بھی کامل ایمان سے اس اسم پاک کو درج بالا طریقے سے لا علاج مرض کے لیے استعمال کرے گا تو صحت پائے گا۔

کسی کی مراد پوری نہ ہو رہی ہو تو وہ اسم پاک یا اللہ کو 3125 مرتبہ لکھ کر آئے میں گولی بنا کر دربار میں ڈالے اور ایک تسبیح روزانه 21 دن تک اول و آخر 5 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھتار ہے تو اللہ پاک کی مہربانی سے اس کو مراد حاصل ہو جائے گی۔

جو شخص چاہے کہ اس کی ہر دعا اللہ کے ہاں قبول ہو تو وہ اسم پاک یا اللہ 1000 مرتبہ اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 9 ماہ پڑھے۔ عمل ختم ہونے پر دو نفل شکرانہ ادا کر کے غرباء میں کھانا تقسیم کرے۔ ان شاء اللہ مستجاب الدعات ہو جائے گا

اگر کوئی شخص کشف چاہتا ہو تو اسم پاک یا اللہ کی ہر نماز کے بعد ایک تسبیح اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 40 دن پڑھے۔ اللہ تعالی اس کی تیسری آنکھ کھول دیتا ہے اور وہ صاحب باطن و کشف ہو جاتا ہے

 اگر کوئی رزق حلال کھانے والا نماز روزے کا پابند ہو کر اسم پاک یا اللہ کو بعد از نماز عشاء باوضو قبلہ رو ہو کر 6666 مرتبہ پڑھے گا جلد ہی صاحب کشف اور روشن ضمیر ہو، عبادت میں لطف اٹھائے اور اکثر راتوں کو پیغمبران کرام کی زیارت سے مشرف ہوگا۔

جو شخص اسم پاک یا اللہ کو شرف زحل میں پاک چیز پر لکھ کر پانی میں ڈال کر اس کا پانی گھر کے درودیوار پر چھڑ کے تو جنات اور خبیث روحیں جلنے کے خوف بھاگ جائیں گی۔

اسم جلالت کے نقوش دیکھنے کیلیے کلک کریں

Shopping cart
Facebook Instagram YouTube Pinterest