مسئلہ :
مسلمان کو کھڑے ہو کر پیشاب کرنا جائز ہے یا نہیں۔ زید کہتا ہے بلند مکان پرجائز ہے۔۔۔
الجواب :
کھڑے ہو کر پیشاب کرنا مکروہ اور سنت نصاری ہے۔{عیسائیوں کا طریقہ}
۔رسول الله ﷺفرماتے ہیں۔
۔من الجفاء ان يبول الرجل قائما ۔۔
۔بے ادبی و بد تہذیبی ہے یہ کہ آدمی کھڑے ہو کر پیشاب کرے۔
۔رواه البزار بسند صحیح عن بريدة رضی اللہ تعالی عنہ
اس کی پوری تحقیق مع ازاله اوہام ہمارے فتاوی میں ہے۔
والله تعالی اعلم۔۔