اعمال برکت رزق

خیر و برکت کا عمل

یہ علمائے کرام کا مجرب عمل ہے کہ جیب خرچ زائد اور آمدنی کم ہو اور وہ حرام کی طرف نظر نہ اٹھائیں ، نہ علمی وقار کو فروخت کرنا گوارا کریں۔ تو اس موقع پر اس عمل کے ذریعہ خیر و برکت طلب کر لیتے ہیں۔ در حقیقت یہ عمل ہے بھی خزانہ غیب کی کنجی۔ بروز جمعہ غسل کرے۔ کپڑے پہنے کا ارادہ کرے تو ۴۶ مرتبہ سورۂ قدر پڑھ کر پانی پر دم کرے اور اس پانی کو کپڑوں پر چھڑ کے باقی پانی پی لے۔ اگر یہ پانی گھر کے سب افراد کے کپڑوں پر چھڑ کے اور انہیں پہنے جب تک وہ کپڑا اس کے جسم پر رہے گا اللہ تعالی رزق اور زرو مال میں برکت دے گا۔ ایسا ہی ہر جمعہ کو کرے یا درمیان میں جب بھی کپڑے بدلے ایسا ہی کرے کبھی کسی کا دست نگر نہ رہے۔ مجرب ہے۔