استخارہ کے اعمال

کاروباری شراکت سے پہلے شراکت دار کے بارے میں معلوم کرنا

اگر کوئی شخص شراکت میں کاروبار کرنا چاہتا ہو اور اسے ڈر ہو کہ اس کا شریک کاروبار کہیں اسے دھوکہ نہ دے دے یا اس کے کاروبار پر قابض نہ ہو جائے۔ تو اسے چاہئے کہ ایک سفید کاغذ لے کر اس کے شروع میں بسم اللہ لکھ کر اس کے چاروں کونوں میں اس کے موکل کا نام لکھے درمیان میں ایک گول دائرہ بنا کر اپنے شراکت دار کا نام لکھے اور اس کے چاروں طرف اس اسم پاک(یا ظاھر)  کو 21 مرتبہ لکھے پھر نماز عشاء کے بعد اس کی ایک تسبیح کرے اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک پڑھے اور اللہ تعالی سے دعا کرے کہ اسے اپنے شراکت دار کے بارے میں معلوم ہو ۔ لکھا ہوا کا غذ سرہانے کے نیچے رکھ کر سو جائے صورت حال واضح ہو جائے گی۔ عمل تین یا سات دن کرنا چاہئے اور ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی نے عمل کیا ہو اور صورت حال واضح نہ ہوئی ہو۔