جائز حاجات وکامیابی اور دشمنوں کی مغلوبی کے لئے مندرجہ ذیل وظائف پڑھئے:
{1}اَللّٰہُ رَبِّیْ لاَ شَرِیْکَ لَہٗ آٹھ سو چوہتر (874) بار، اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف۔ مراد کے حاصل ہونے تک روزانہ پڑھئے، وقت کی کوئی قید نہیں ۔ باوضو قبلہ رو دوزانو بیٹھ کر پڑھئے اور اسی کلمہ کو اٹھتے بیٹھتے، چلتے پھرتے، وضو بے وضو ہر حال میں بے گنتی وبے شمار زبان پر جاری رکھئے۔ان شاء اللہ مراد پوری ہو گی۔
{2} حَسْبُنَا اللّٰهُ وَ نِعْمَ الْوَكِیْلُ(۱۷۳)
ساڑھے چار سو (450)بار اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف، تا حصول مراد روزانہ پڑھئے۔ (اس میں بھی وقت کی کوئی قید نہیں ) مراد پوری ہونے کیلئے بہترین عمل ہے۔ نیز جس وقت گھبراہٹ ہو تو اس کلمے کی کثرت گھبراہٹ سے چھٹکارے کا باعث ہو گی۔ان شاء اللہ
{3} بعد نمازعشاء ایک سوگیارہ مرتبہ طُفیلِ حضرتِ دست
“گیر دشمن ہووے زیر” پڑھئے (اوّل وآخر گیارہ گیارہ بار درود شریف)۔ یہ تینوں عمل جو لکھے گئے ہیں نہایت مجرب (یعنی موثر) ہونے کے ساتھ ساتھ آسان بھی ہیں ، ان سے غفلت نہ کی جائے۔ جب بھی کوئی حاجت پیش آئے تو ان تینوں عملوں میں سے ہر ایک اسی تعداد کے مطابق پڑھئے جو لکھی گئی ہے ، تعداد میں قصداً (یعنی ارادۃً) کمی یا زیادتی مت کیجئے کہ چابی کے دندانے کم یا زیادہ ہونے کی صورت میں تالا نہیں کھلتا۔ اگر کوئی مخصوص حاجت درپیش نہ ہو تو پہلا اور دوسرا عمل سو سو بار روزانہ پڑھئے۔
ط