صبح شام کے اعمال

جمعۃ المبارک کے اعمال

حضرتِ مفتی احمد یا ر خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحَنَّان فرماتے ہیں : چُونکہ اس دن میں تمام مخلوقات وُجُود میں مجتمع( یعنی اکٹھی) ہوئی کہ تکمیلِ خَلق اِسی دن ہوئی نیز حضرتِ آدم علیہ السلام کی مِٹّی اسی دن جمع ہوئی نیز اس دن میں لوگ جمع ہوکر نماز جمعہ ادا کرتے ہیں ،ان وجوہ سے اِسے جُمُعہ کہتے ہیں ۔ اِسلام سے پہلے اہلِ عَرَب اسے عَرُوبہ کہتے تھے۔ (مِراٰۃالمناجیح ج۲ص۳۱۷)

جو شخص تین جُمُعہ (کی نَماز) سُستی کے سبب چھوڑے اللّٰہ تعالی اس کے دل پر مُہر کر د ے گا۔‘‘ (سُنَنِ تِرمِذی ج۲ص۳۸حدیث۵۰۰)

 

رِزق میں تنگی کا ایک سبب

         حضرتِ مولانامحمد امجد علی اعظمی  فرماتے ہیں : جُمُعہ کے دِن ناخن ترشوانا مستحب ہے، ہاں اگر زیادہ بڑھ گئے ہوں تو جمعہ کا انتِظار نہ کرے کہ ناخن بڑا ہونا اچّھا نہیں کیوں کہ ناخنوں کا بڑاہونا تنگیٔ رِزق کا سبب ہے۔ (بہارِ شریعت حِصَّہ۱۶ ص۲۲۵)

فرمان مصطفٰے ﷺ: جو شخص جمعہ کے دن اپنے ناخن کاٹتا ہے اللہ تَعَالٰی اُس سے بیماری نکال کرشِفا داخِل کردیتا ہے۔‘‘ (مُصَنَّف ابن اَبی شَیْبہ ج۲ص۶۵)

دس دن تک بلاؤں سے حِفاظت

حدیثِ پاک میں ہے:جو جُمُعہ کے روز ناخن ترشوائے اللہ تعالٰی اُس کو د و سرے جمعے تک بلاؤں سے محفوظ رکھے گا اور تین دن زائد یعنی دس دن تک۔

ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ جو جُمُعہ کے دن ناخن تَرَشوائے تو رَحمت آ ئے گی گناہ جائیں گے۔ (بہارِ شریعت حِصَّہ۱۶ ص۲۲۶،دُرِّمُختار ورَدُّالْمُحتار ج۹ ص۶۶۸،۶۶۹)

نبی کریم ﷺارشاد فرمایا:اَلْجُمُعَۃُ حَجُّ الْمَسَاکِیْن یعنی جُمُعہ کی نماز مساکین کا حج ہے۔

 اور دوسری روایت میں ہے کہ اَلْجُمُعَۃُحَجُّ الْفُقَرَاء یعنی جُمُعہ کی نماز غریبوں کا حج ہے۔(جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوطی ج۴ ص۸۴ حدیث۱۱۱۰۹،۱۱۱۰۸)

فرمان مصطفٰے : بلاشبہ تمہارے لئے ہر جُمُعہ کے دن میں ایک حج اور ایک عمرہ موجود ہے، لہٰذا جُمُعہ کی نَماز کیلئے جلدی نکلنا حج ہے اور جُمعہ کی نَماز کے بعدعَصر کی نماز کے لئے انتظار کرنا عمرہ ہے۔‘‘ (اَلسّنَنُ الکُبری لِلْبَیْہَقِی ج۳ ص۳۴۲ حدیث ۵۹۵۰ 

نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرشاد فرمایا: جو جُمُعہ کے دن نہائے اُس کے گناہ اور خطائیں مٹا دی جاتی ہیں اور جب چلنا شروع کیا تو ہر قدم پر بیس نیکیاں لکھی جاتی ہیں ۔(اَلْمُعْجَمُ الْکبِیر ج۱۸ص۱۳۹حدیث ۲۹۲) اور دوسری روایت میں ہے :ہر قدم پر بیس سال کاعمل لکھا جاتا ہے اور جب نَماز سے فارغ ہو تو اُسے دو سو برس کے عمل کا اجر ملتا ہے۔(اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط ج۲ص۳۱۴ حدیث ۳۳۹۷)

جو شخص جمعہ کے دن نماز فجر سے پہلے تین باراسْتَغْفِرُ اللهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَ أَتُوبُ إِلَيْهِ پڑھے اس کے گناہ بخش د س کے گناہ بخش دیئے جائیں گے اگرچہ سمندر کے جھاگ سے زیادہ ہوں۔ 

جُمُعہ کو’’یٰسٓ‘‘ پڑھنے والے کی مغفرت ہو گی

فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے:جو شبِ جمعہ( یعنی جمعرات اور جمعہ کی د ر میا نی شب) پڑھے اس کی مغفرت ہوجا ئے گی۔(اَلتَّرغِیب وَالتَّرہِیب ج۱ص۲۹۸حدیث۴)

’’سُوْرَۃُالْکَھْف‘‘کی فضیلت

حضرتِ سیِّدُنا عبداللّٰہ ابنِ عُمَر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مَروی ہے: نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ ہے:’’جوشَخص جُمُعہ کے روز سُوْرَۃُالْکَھْف پڑھے اُس کے قدم سے آسمان تک نُوربُلندہوگاجو قیا مت کو اس کے لیے روشن ہوگا اور دوجُمُعوں کے درمِیان جو گناہ ہوئے ہیں بخش دیئے جا ئیں گے ۔‘‘(اَلتَّرغِیب وَالتَّرہِیب ج۱ص۲۹۸حدیث۲)

حضرتِ سیِّدُنا ابو سعید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مَروی ہے، حضورنبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ نورٌ علیٰ نور ہے:’’جو شخص بروزِ جُمُعہ سُوْرَۃُالْکَھْف  پڑھے اس کے لیے دونوں جُمُعوں کے درمِیان نور روشن ہوگا۔‘‘(اَلسّنَنُ الکُبری لِلْبَیْہَقِی ج۳ص۳۵۳حدیث۵۹۹۶)
ایک روایت میں ہے:’’ جو سُوْرَۃُالْکَھْف شبِ جُمُعہ( یعنی جُمعرات اور جُمُعہ کی درمِیانی شب) پڑھے اس کے لیے وہاں سے کعبے تک نور روشن ہوگا۔‘ ‘(سُنَنِ دارِمی ج۲ص۵۴۶حدیث۳۴۰۷)

فرمان مصطفی ، جو مجھ پر شب جمعہ اور روز جمعہ سو بار درود شریف پڑھے اللہ تعالٰی اس کی سو حاجتیں پوری فرمائے گا 70 آخرت کی اور 30 دنیا کی۔

جس نے جمعہ کے دن سورہ یسین اور سورۃ و الصفت کی تلاوت کی ، پھر اس نے اللہ تعالیٰ سے کوئی سوال کیا تو اللہ تعالیٰ اس کا وہ سوال پورا کر دے گا۔ (در منثور، سورة الصافات، 7/77)

سورہ قمر کو شب جمعہ میں پڑھنے سے دشمنوں پر فتح ملتی ہے اور مرادیں پوری ہوتی ہیں۔ 

جو جمعہ کے بعد سورہ فاتحہ اور معوذتین (سوره فلق و ناس)اور سورہ اخلاص سات سات مرتبہ پڑھے اس کی دوسرے جمعہ تک حفاظت کی جائے گی۔حضرت سید نا وکیع رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم نے اسکا تجربہ کیا اور اسی طرح پایا۔( فضائل القرآن لابن الضريس ( 1 / 123 تم : 290)

 سیدنا حضرت علی فرماتے ہیں جو کوئی ( سال بھر میں جب کبھی) جمعہ کے روز نماز جمعہ سے قبل 3 بار سورۃ القدر پڑھتا ہے اللہ عزوجل اس روز کے تمام نماز پڑھنے والوں کی تعداد میں نیکیاں لکھتا ہے (نزہۃ المجالس  ۲۲۳)

فرمان مصطفی ﷺ جس نے شب جمعہ سور یسین کی تلاوت کی اس کی مغفرت کر دی جائے گی۔ 

فرمان مصطفی ﷺ جو جمعہ کے دن یارات میں سور کو دخان پڑھے گا اللہ جنت میں اس کیلئے ایک گھر بنائے گا۔ 

فرمان مصطفی ﷺ جو جمعہ کے دن سورہ الکھف پڑھے اس کے لئے دو جمعوں کے درمیان ایک نور روشن کر دیا جاتا ہے 

10 بار جو کوئی ہر جمعہ کو “یا باری”پڑھ لیا کرے إِنْ شَاءَ اللہ الکریم  اُس کو بیٹا عطا ہوگا ۔

صَلَّى اللّٰهُ عَلَى النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ وَآلِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةً وَسَلَا مَا عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ

اس درود شریف کو بعد نماز جمعہ مدینہ منورہ کی طرف رخ کر کے اور ادب کے ساتھ ہاتھ باندھ کر 100 مرتبہ پڑھیں تو دین و دنیا کی بے شمار نعمتوں سے سرفراز ہوں گے۔ (جنتی زیور، ص (612)

اگر کوئی جمعہ کی دوسری ساعت( یعنی جمعہ کے بعد )کثرت سے ( يَا قَوِی) پڑھے گاان شاء الله نسیان( یعنی بھولنے کا مرض )ختم ہو جائے گا۔( مدنی پنج سورہ ص (253)

میاں بیوی میں اگر مخالفت ہو جائے توجمعہ کے دن سورہ جمعہ کو 3 بار پڑھ کر اور پانی پر دم کر کے دونوں کو پلا دودونوں میں موافقت ہو جائے گی ۔ ( جنتی زیور ص (599)

سرکار اعلیٰ حضرت فرماتے ہیں :سب گھر والوں میں اتفاق کے لئے بعد نماز جمعہ لاہوری نمک پر (1001) بار یا وَدُودُ پڑھیں اول آخر دس دس بار درود شریف اور اُس وقت سے اُس پڑھے ہوئے نمک کا برتن زمین پر نہ رکھیں،ادب سے الماری ، میز وغیرہ اونچی جگہ رکھیے )وہ نمک 7 دن گھر کی ہانڈی (یعنی سالن وغیرہ) میں ڈالیں سب کھائیں، اللہ تعالیٰ سب میں اتفاق پیدا کرے گا ہر جمعہ کو 7 دن کے لئے پڑھ لیا کریں۔ (122)

نمازِ جمعہ کے لیے مل کر کے پاک صاف لباس پہن کر تنہائی میں یا الله 200( اول آخری بار دُرود پاک پڑھ لیجئے کیسی ہی مصیبت ہو دور ہو گی یا کیسی ہی حاجت ہو پوری ہوگی۔

جو جمعہ کے دن یہ کلمات 70 مرتبہ پڑھے إن شاء اللہ اس کے رزق میں برکت ہوگیا للَّهُمَّ اغْنِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَاكْفِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ

جو شخص بعد نماز جمعہ پاک صاف ہو کرمَحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ أَحْمَدُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّم35 بارلکھ کر اپنے پاس رکھے اللہ پاک اُسے غیب سے رزق عطا فرمائے گا اور وہ شیطان کے شر سے بھی محفوظ رہے گا ۔ اِنْ شَاءَ الله ۔۔۔چڑیا اور اندھا سانپ ، ص (26)

ہر قسم کی حاجت کے لئے بعد نماز عصر آنکھیں بند کر کے قبلہ رو بیٹھ کر

يَا اللّهُ يَا رَحْمَنُ يَا رَحِيمُ

غروب آفتاب تک پڑھتے رہتے ، پھر روروکر اللہ پاک کی بارگاہ میں اپنے جائز مقصد کیلئے دعا مانگئے اذان مغرب شروع ہوتے ہی دعا ختم کر دیجئے ۔

(جمعہ کے روز یہ عمل کرنا بہتر ہے اور روزانہ بھی کر سکتے ہیں، اول و آخر اور درمیان میں چند بار درود شریف ضرور پڑھ لیجئے )

نوٹ: ورد شروع کرنے سے قبل کسی سنی عالم یا قاری صاحب کو سنا کر درست مخرج کےساتھ پڑھیں، پانچوں نمازیں پابندی سے پڑھا کریں۔

المؤمنین سید نا حضرت علی فرماتے ہیں جو کوئی ( سال بھر میں جب کبھی) جمعہ کے روز نماز جمعہ سے قبل 3 بار سورۃ القدر پڑھتا ہے اللہ عز وجل اس روز کے تمام نماز پڑھنے والوں کی تعداد میں نیکیاں لکھتا ہے (نزہۃ المجالس  ۲۲۳)

جو شخص جمعہ کی نماز سے پہلے 100 مرتبہ يَا بَصِیرُ پڑھ لے تو اللہ تعالی اس کی بصیرت میں اضافہ فرمادے گا اور اسے اچھی باتوں اور نیک کاموں کی توفیق نصیب فرمائے گا۔(روح البيان، سبأ، تحت الآية : ۱۱ ، ۷ / ۳۶۸)