اسلام اور عملیات

جنات کا مرض دور کرنے کا دم

امام ابن عساکر رحمتہ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں إبراهيم بن وثيمہ النصری نے عثمان بن محمد القاری کو فرمایا کہ یہ آیات جن کے ذریعے اللہ تعالی جنات کے مرض کو دور فرماتا ہے ان کو ہر روز پڑھا کرو جو بھی شکایت ہوگی دور ہو جائے گی وہ آیات یہ ہیں سورہ بقرہ کی آیت 163، آیتہ الکرسی ،سورہ بقرہ کی اخری دو آیات ،سورہ اعراف کی ایات 54 ،55 ،56 اور سورہ حشر کی آخری آیات ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ یہ آیات عرش کے پایوں پر لکھی ہیں عثمان بن محمد نے ان ایات کو اپنے اوپر لازم کر لیا تو ہر بیماری سے بری ہو گئے ابراہیم بن وثیمہ فرمایا کرتے تھے یہ آیات اپنے بچوں کے ڈر اور جنوں سے بچاؤ کے لیے لکھا کرو