اعمال قرآنی آیات, جانوروں کی بیماریوں کا علاج

جانور کے دودھ میں اضافہ

وَ اِنَّ لَكُمْ فِی الْاَنْعَامِ لَعِبْرَةًؕ نُسْقِیْكُمْ مِّمَّا فِیْ بُطُوْنِهٖ مِنْۢ بَیْنِ فَرْثٍ وَّ دَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَآىٕغًا لِّلشّٰرِبِیْنَ(66)( پ 14 نحل 66)

دیہاتی علاقوں میں دودھ کے جانور ہر زمیندار کو لازمی رکھنا پڑتے ہیں مگر بعض اوقات یوں ہو جاتا ہے کہ کسی وجہ سے گائیں اور بھینس کا دودھ معمول سے کم ہو جاتا ہے ہے یعنی جانور کا دودھ خشک ہونا شروع ہو جاتا ہے اس کیلئے 3 یوم تک 250 گرام کے چنے کا آٹا لیں اور اس پر 11 مرتبہ سورت فاتحہ پڑھیں اور اس کے بعد 40 مرتبہ اس آیت کا ورد کیا جائے اور ہر روز پڑھائی کرنے کے بعد آٹے پر دم کر کے گائے یا بھینس کو کھلا دیا جائے۔ اس کلام کی برکت سے جانور کے دودھ میں کثرت ہو جائے گی۔