امامت کا بیان

جلد باز کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم

سوال
امام اتنا جلد باز ہے کہ مقتدی ثنا یا دعائے ماثورہ نہیں پڑھ پاتا تو مقتدی کے لئے کیا حکم ہے؟
الجواب
امام کو اتنی جلدی نہیں کرنی چاہئے کہ مقتدی ثنا یا دعاۓ ماثورہ نہ پڑھ سکیں۔اور پڑھتے ھوئے اتنی دیر بھی نہ لگانی چاہئے کہ مقتدیوں پر گراں ہو۔
اگر امام نے قرأت شروع کردی اور مقتدی ثنا مکمل نہ کر سکا تھا تو چھوڑ دے۔اسی طرح اگر دعائے مأثورہ پوری نہ پڑھ سکا تھا کہ سلام پھیر دیا تو مقتدی بھی امام کے ساتھ سلام پھیر دے لیکن اگر مقتدی التحیات۔عبدہ و رسولہ تک نہ پڑھ سکا تھا کہ تیسری رکعت کے لئے امام کھڑا ہو گیا یا قعدہ اخیرہ میں سلام پھیر دیا تو مقتدی التحیات عبدہ ورسوله تک بغیر پڑھے نہ کھڑا ہو سکتا ہے نہ ہی سلام پھیر سکتا ہے۔
بحوالہ -فتاوی فیض الرسول
ص:346