اعمال علاج از جادوجنات, راہنما اصول

جادو کی علامات

جادو کے حقیقت میں اثر انداز ہونے والے طریقہ میں جادو کے عملیات اور ساز و سامان کے ذریعے طلسمات بنا کر لوگوں کو نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ کچھ جادو کے عملیات ایسے ہوتے ہیں کہ جن کے خلاف کیا جاتا ہے ان لوگوں کے گھر میں اکثر خون کے چھینٹے کرتے ہیں۔ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ جب گھر کا کوئی فرد پانی پینے لگتا ہے تو وہ خون بن جاتا ہے۔ گھر میں مختلف قسم کا گوشت پڑا ہوا ملتا ہے۔ گھر والوں کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گھر میں عجیب سی نحوست طاری ہے۔ اکثر گھروں میں لڑائی جھگڑے رہتے ہیں۔ گھر میں پریشانی اور بے سکونی محسوس ہوتی ہے، طبیعت بھاری رہتی ہے جبکہ گھر کے باہر تناؤ اور اپنی دباؤ کی کیفیت محسوس نہیں ہوتی ہے کالے جادو کے ذریعے کسی شخص کو بیمار کیا جا سکتا ہے کسی خاص بیماری میں مبتلا کیا جا سکتا ہے، یہاں تک کہ کسی کو قتل بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں ہانڈی والا عمل بہت مشہور ہے۔ ہانڈی والے عمل میں کامیابی کی یہ علامت ہوتی ہے کہ ہانڈی جادوگر کے سامنے سے اڑتے ہوئے غائب ہو جاتی ہے۔ جنات اور موکلات اس کو لے جاتے ہیں اور اس شخص کو ہلاک کر دیتے ہیں جس کیلئے یہ عمل پڑھا گیا ہو جادو کے ذریعے انسانی جسم میں مختلف اشیاء بھی پہنچائی جاتی ہیں کئی مرتبہ ایسے واقعات ہوئے ہیں کہ جب گھر کے کسی فرد کو سینہ میں درد ہوئی اور ڈاکٹروں نے ایکسرے کیا تو ڈاکٹر مریض کے سینہ میں کوئی سوئی لوہے کا چھوٹا ٹکڑا یا پوری چھوٹی قیچی موجود دیکھ کر حیران رہ گئے۔ کچھ جادو گر ایک پتلا بنا کر اس پتلے کو کسی انسان کے ساتھ منسوب کر دیتے ہیں اگر اس پتلے کو جادوگر بازو میں سوئی یا پن چھوتا ہے تو اس آدمی پر جس کے نام کا یہ پتلا ہوتا ہے، کو بھی بازو میں ایسی تکلیف ہوگی جیسے یہاں پر سوئی چبھی ہو ۔ کیسی ہی درد والی اور مسکن دوائیاں استعمال کروائیں اس کی درد ختم نہیں ہو گی جب تک پتلے میں سے سوئی نہ نکالی جائے۔ اگر جادو گر اس پتلے کا کوئی بازو یا ٹانگ توڑ دے تو اس آدمی کی بھی کسی حادثہ میں بازو یا ٹانگ ٹوٹ جائے گی۔ اگر اس پتلے کو آگ لگا کر جلا دے تو اصل آدمی بھی کسی حادثہ میں جل کر ہلاک ہو جائے گا ۔ الغرض جیسا جادوگر اس پتلے کے ساتھ کرے گا اصل آدمی کے ساتھ بھی وہی حادثہ پیش آئے گا۔ پتلا بنانے والے جادو میں اصل آدمی کا پہنا ہوا کپڑے کا ٹکڑا یا بال یا کوئی استعمال شدہ چیز استعمال کی جاتی ہے۔ اس استعمال شده چیز یا بال کو پتلے کے ساتھ باندھ کر جب جادو کا عمل پڑھا جاتا ہے تو پتلا اس شخص کے ساتھ منسوب ہو جاتا ہے۔ جادو کے ذریعے کاروبار کی بندش کی جاتی ہے ایسا ملخص جب بھی روزگار کے سلسلے میں نکلے گا تو نقصان اٹھائے گا جب تک اس جادو کا توڑ نہ کیا جائے مثلاً اگر کوئی شخص ٹیکسی ڈرائیور ہے تو جب بھی وہ اپنی گاڑی لے کر نکلے گا تو گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہو جائے گا یا اس میں کوئی خرابی پید اس جائے گی یا کوئی ایسا حادثہ پیش آئے گا کہ اس کو گھر واپس آنا پڑے گا۔دو اشخاص کے درمیان نا جائز طور پر جدائی اور تفرقہ پیدا کرنا، کسی نا محرم کو غیر شرعی طور پر اپنی محبت میں مبتلا کرنا ، میاں بیوی کے درمیان جدائی پیدا کرنا ، طلاق کا ہو جانا وغیرہ۔ ان سب کا دعویٰ کرنے والے، اشتہار بازی کرنے والے اور عملیات کرنے والوں کے پاس سفلی عمل ہوتے ہیں کیونکہ نا جائز عملیات میں قرآنی اور روحانی عمل اثر نہیں کرتے ہیں۔ اگر کوئی روحانی عمل کا عامل نا جائز اور حرام کام میں اپنا عمل پڑھے گا تو اس عمل کے موکلات بذریعہ خواب اس کو اشارہ دیں گے اور اس عمل کو پڑھنے سے منع کریں گے اگر عامل اس کے باوجود عمل پڑھنا ترک نہیں کرے گا تو اس کو رجعت ہو جائے گی اور عامل کے ساتھ مندرجہ ذیل چار ہاتوں میں سے کوئی ایک بات ضرور پیش آئے گی۔

☆عامل کسی سخت بیماری میں مبتلا ہو جائے گا۔

☆عامل کسی مصیبت میں مبتلا ہو جائے گا یا اس کے گھر والوں میں سے کوئی کسی مصیبت میں مبتلا ہو جائے گا، جو عامل کی پریشانی کا سبب بنے گا۔

☆عامل اپنی عقل و حواس کھو دے گا یا پاگل ہو جائے گا۔

☆عامل مر جائے گا۔

سفلی عملیات کی پشت پناہی ، گندی، نا پاک اور بری ارواح کرتی ہیں یہ خبیث چیزیں ہر نا جائز اور غیر شرعی کام اور گناہ کو کرنے میں خوشی محسوس کرتی ہیں۔ ایسے سفلی عملیات کے ذریعے میاں بیوی کے درمیان طلاق ہو جاتی ہے، کسی لڑکا یا لڑکی کو اپنی محبت میں اس حد تک مبتلا کر دیا جاتا ہے کہ وہ زنا کیلئے تیار ہو جائے۔ کسی کے دماغ کو اس حد تک اپنے کنٹرول میں کر لیا جاتا ہے کہ متاثرہ شخص یا عورت اپنے گھر کی تمام جمع پونچھی اور زیورات لا کر آپ کے حوالے با خوشی کر دے۔ دو خاندانوں کے درمیان ایسی عداوت اور دشمنی پیدا کر دی جاتی ہے کہ وہ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہو جاتے ہیں۔ بعض اوقات دشمنی اس حد تک بڑھ جاتی ہے کہ دونوں طرف سے پورا خاندان قتل ہو جاتاہے لیکن دلوں میں سے نفرت ختم نہیں ہوتی ہے۔