عملیات, استخارہ کے اعمال

استخاره قرآن مجید

رب سے مشورہ

جو شخص کسی کام کے ہونے یا نہ ہونے کا مشورہ اپنے رب سے کرنا چاہئے تو ذیل کا عمل اس کے لئے بے حد اکسیر ہے۔

اس مقصد کے لئے اچھی طرح غور فکر اس معاملے پر کر کے جس کے متعلق اپنے رب سے مشورہ کرنا چاہتا ہے، کاغذ کے دو چھوٹے چھوٹے ٹکڑے لے کر ان میں سے ایک پر ہاں اور دوسرے پر نہ لکھے اور ان کی اچھی طرح گولیاں بنا لے اور پھر ان دونوں گولیوں کو علیحدہ علیحدہ گوندھی ہوئی مٹی سے اس طرح ملا کر مٹی کی گولیاں بنائے کہ ان میں سے کاغذوں کی گولیوں کی پہچان نہ رہے۔ 

فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

پھر ان گولیوں پر سات مرتبہ آیت پڑھ کر دم کر کے اپنے پاس رکھ لے۔ اس کے بعد دو رکعت نماز نفل اس طریق سے ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ رحمن پڑھے۔ بعد از نماز فراغت اللہ کے حضور عرض کرے کہ اے اللہ ! میں نے ایک ایسے کام کا ارادہ کر لیا ہے جس کو تو جانتا ہے۔ اگر تو یہ جانتا ہے کہ اس میں میرے لئے دین و دنیا و آخرت کا فائدہ ہے تو اس کو مقدر کر اور اس کو میرے لئے آسان کر دے اور اگر اس میں میرے لئے شر ہے دین و دنیا اور آخرت کا تو اس کو مجھے اس سے ہٹا لے چاہے مجھے برا لگے یا بھلا بر کت سے بسم اللہ الرحمن الرحیم کی ” اس کے بعد سجدہ سے سر اٹھا کر ان گولیوں پر پھونک مارے اور پھر ان میں سے کسی ایک گولی کو بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر اٹھائے اور اس میں سے کاغذ کو لگالے اور اس پر جواب پڑھے۔ اگر ہاں ہے تو کام کرے وگرنہ ہر گز نہ کرے۔ ان شاء اللہ اس عمل سے ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رہے گا۔