عملیات, استخارہ کے اعمال

استخارہ سورة الفاتحہ

استخارہ آیاتی

بروز جمعرات کو روزہ رکھیں اور شب جمعہ کو یہ عمل کریں۔ اگر کوئی اہم ضرورت فوراً در پیش ہو تو کسی شب بھی کر سکتے ہیں۔ بعد نماز عشاء جب سونے کا ارادہ کریں تو تازہ وضو کر کے بستر پر لیٹ کر داہنے ہاتھ کی درمیانی انگلی دل پر رکھ کر دورد شریف 5 بار سوره فاتحه 23 بار پڑھیں۔ ہر بار اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ – 3 بار اسی طرح اور ہر بارختم سورۃ پر آمین ۳ بارکھیں۔ جب ۳۳ بار تعداد پوری ہو جائے تو انگلی اٹھا کر دل پر دم کریں ۔ اور دعا پڑھیں۔ 

اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ أَسْتَخِیْرُکَ بِعِلْمِکَ ، وَ أَسْتَقْدِرُکَ بِقُدْرَتِکَ، وَ أَسْأَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ الْعَظِیْمِ ، فَاِنَّکَ تَقْدِرُ وَ لاَ أَقْدِرُ، وَ تَعْلَمُ وَلاَ أَعْلَمُ ، وَ أَنْتَ عَلاَّمُ الْغُیُوْبِ اَللّٰهُمَّ اِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هٰذَا الْأَمْرَ خَیْرٌ لِّیْ فِیْ دِیْنِیْ وَ مَعَاشِیْ وَ عَاقِبَةِ أَمْرِیْ وَ عَاجِلِهٖ وَ اٰجِلِهٖ ، فَاقْدِرْهُ لِیْ ، وَ یَسِّرْهُ لِیْ ، ثُمَّ بَارِکْ لِیْ فِیْهِ وَ اِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هٰذَا الْأَمْرَ شَرٌ لِّیْ فِیْ دِیْنِیْ وَمَعَاشِیْ وَ عَاقِبَةِ أَمْرِیْ وَ عَاجِلِهٖ وَ اٰجِلِهٖ ، فَاصْرِفْهُ عَنِّیْ وَاصْرِفْنِیْ عَنْهُ ، وَاقْدِرْ لِیَ الْخَیْرَ حَیْثُ کَانَ ثُمَّ اَرْضِنِیْ بِهٖ 

پھر 11 بار درود شریف اگر یہ دعا حفظ یاد نہ ہو تو پر چے پر لکھ لیں۔ یا کتاب دیکھ کر پڑھیں اور دا ہنی کروٹ پر لیٹ کر داہنے ہاتھ پر دم کرکے مٹھی بند کر کے سر کے نیچے رکھ کر سو جائیں جب آنکھ کھلے دو نفل شکرانہ کے ادا کریں اگر نماز فجر میں زیادہ وقت ہوتو پھر سوجائیں ورنہ نماز کے وقت ذکر و دعا میں مشغول ہیں۔ نماز فجر ادا کر کے کسی غریب مجبور کوکھانا کھلائیں۔ ان شاءاللہ خبر ہوجائے گی