عملیات, استخارہ کے اعمال

استخارہ کیا ہے ؟

استخارہ کیا ہے ؟

استخارہ کا معنی ” نیکی کی توفیق مانگنا ہے۔ اصطلاح شرع میں کسی بات کے کرنے نہ کرنے میں ایک خاص طریقہ پر اللہ تعالٰی سے رہنمائی اور مدد طلب کرنے کو استخارہ کہا جاتا ہے۔ حضور اپنے تمام اپنے صحابہ کرام کو استخارہ کی ترغیب فرمایا کرتے تھے۔ تا کہ کام میں اللہ تعالیٰ کی توفیق شامل حال ہو جائے ۔ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اے انس! جس کام کے کرنے کا تو ارادہ کرے تو اس کے متعلق اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں استخارہ کر اور جو تیرے دل پر القا ہو اس پر عمل کرے ان شاء اللہ وہی تیرے لئے بہتر ہوگا۔ اس لئے زندگی کے اہم کام یعنی تلاش مرشد، حج کا سفر، تعمیر عمارت ، نکاح ، تجارت کا آغاز کسی کام میں شرکت ، ملازمت یا سواری کی خرید وفروخت غرض که دینی ود نیادی اہم امور کے بارے میں درست عقیدے کے ساتھ عمل استخارہ کر لینا موجب برکت و سعادت ہے۔