عملیات, استخارہ کے اعمال

استخاره خبریه

استخاره خبریه

کسی بات کی خبر معلوم کرنا ہو تو اس کے لیے ذیل کا عمل بے حد مفید ہے۔ اس مقصد کے لئے بعد از نماز عشاء تازہ وضو کر کے پاک صاف بستر پر چت لیٹ کر تین بار درود شریف، دس بار الحمد شریف گیارہ بار قل شریف پھر تین بار درود شریف پڑھ کرسینے پر دم کرے اور قبلہ رو منہ کر کے دائیں بائیں ہوئیں۔اس دوران نیت یہ ہو کہ اللہ کریم اپنے کلام پاک کی برکت سے مجھے اس کام کے متعلق آگاہی فرما کہ میں یہ کام کروں یا نہ کروں یا میرے لئے کون سا امر بہتر اور نافع ہے؟”ان شاء اللہ خواب میں اس امر کی اچھائی یا برائی اور کرنے یا نہ کرنے کے متعلق مکمل آگاہی ہوگی۔ تا حصول مقصد یہ عمل روزانہ جاری رکھیں۔