استخارہ مبر کہ
استخارہ کے لئے حضرت جابر بن عبد اللہ نے طریقہ یوں بیان کیا ہے جو ہر کام کے کر نے کے لئے بے حد نافع ہے۔ اس مقصد کے لئے باوضو حالت میں دو رکعت نماز نفل اس طریقہ سے ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سات سات مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر سلام پھیریں پھرسجدے میں جا کر اکتالیس مرتبہ یہ الفاظ کہیں۔
يَا أَحَدُ يَا وَاحِدُ يَا صَمَدُ يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ اسْتَغْفِرُ الله
اس کے بعد سجدہ سے سر اٹھا کر یوں دعا مانگے ۔ “اے اللہ ! میں تجھ سے اپنے کام کی بھلائی چاہتا ہوں اور تیری قدرت سے تقدیر کی درخواست کرتا ہوں اور تیرے فضل عظیم کا سوال کرتا ہوں بے شک تو قدرت رکھتا ہے اور میں نہیں رکھتا اور تو جانتا ہے اور میں نہیں جانتا اور تو غیب کی باتوں کا جاننے والا ہے۔ اے اللہ یہ کام (یہاں کام کا نام لے) میرے لیے خیر ہے میرے دین و دنیا میں اور میری معاش میں اور میری عاقبت کے لیے تو اس کو میری تقدیر میں کر دے اور آسان کر دے اور اس میں میرے لیے برکت دے اور اگر تو جانتا ہے کہ یہ کام (یہاں اپنے کام کا نام لے) میرے دین اور میری معاش اور میری عاقبت کے لئے ہوا ہے تو اس کو مجھ سے پھیر دے اور میرے لیے خیر کو مقدر کر جیسا بھی ہو اور پھر مجھ کو اس سے راضی کردے۔” پھر اس کام کی طرف متوجہ ہو جائے۔ اگر اس کام نے ہوتا ہے تو دل بخود اس کی طرف مائل ہو جائے گا اور اگر نہیں ہونا تو دل اس سے بددل ہو کر وہیں اپنا ارادہ ختم کردے گا