عملیات, استخارہ کے اعمال

استخاره آیت کریمه 2

استخاره آیت کریمه 2

بعد نماز عشا ہر قسم کے دینوی امور سے فارغ ہو کر تازہ وضو کریں اور دو رکعت نماز یہ نیت قضائے حاجت ادا کریں اور اسی مصلی پر دو زانو بیٹھ کر قبلہ رخ ہو کر اول اور آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھیں ۔ درمیان میں 72بار آیت کریمہ۔

 لَا إِلَهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِلَى كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ (سورۃ انبیا ء ۲۱۔ آیت ۸۷) 

اور 72 بار یہ آیت مقصد سامنے رکھ کر بڑی توجہ سے پڑھیں۔ 

قُلْ اُوْحِیَ اِلَیَّ اَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوْۤا اِنَّا سَمِعْنَا قُرْاٰنًا عَجَبًا(1)یَّهْدِیْۤ اِلَى الرُّشْدِ فَاٰمَنَّا (سورۃ جن ۷۲۔ آیت اسے ۲)

اس کے بعد بغیر کسی سے بات کئے اور کھائے پیے پاک بستر پر سو جائیں مقصد مل ہو جائے گا۔ اگر پہلے دن خواب میں کوئی اشارہ نہ پائیں تو دوسرے اور پھر تیسرے دن یہی عمل کریں۔ ان شاء اللہ ضرور رہنمائی ہوگی۔