عملیات, استخارہ کے اعمال

استخارہ برائے دریافت حال

استخارہ برائے دریافت حال

یہ استخارہ بھی بے حد مجرب اور آزمودہ ہے ۔ اکثر بزرگوں کا معمول رہا ہے۔ آپ بھی اس سے فائدہ اٹھا ئیں، مگر کوئی ایسی بات نہ دریافت کریں جو خلاف قانون یا خلاف شریعت ہو ۔ ترکیب اس کی اس طرح ہے کہ آیت

مبارکہ

اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ شَاهِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًا(45) ۔

جمعہ کے دن بعد نماز فجر سو مرتبہ پڑھیں ۔ بعد نماز جمعہ ایک سو ایک مرتبہ پڑھیں، بعد نماز عصر ایک سودو مرتبہ پڑھیں ۔ بعد نماز مغرب ایک سو تین مرتبہ پڑھیں، بعد نماز عشاء چار سو چھ مرتبہ پڑھیں۔ اور ہر وقت میں اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف بھی پڑھ لیا کریں۔ یادرہے کہ بعد نماز عشاء سے مراد وہ وقت ہے جب آپ سونے کے لئے بستر پر جائیں یعنی پہلے بیٹھ کر مکمل پڑھ لیں ، اور اپنے مقصد کی دعا بھی کرلیں ، پھر بغیر کوئی بات یا کام کئے اپنے پاک بستر پر لیٹ جائیں ۔ ان شاء اللہ حکم الہی سے رات میں سب حال معلوم ہو جائیگا۔