جب کوئی مشکل پیش آئے تو استخارہ کرنا مسنون ہے۔ بہتر یہی ہے کہ جو طریقے استخارہ کے حدیث اور قول مشائخ سے ثابت ہیں، انہی کے موافق کرے۔ مشائخ سے منقول ہے کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم سات سو چھیاسی مرتبہ پڑھے، بعدہ چار رکعت به نیت استخارہ پڑھے۔ رکعت اول میں بعد فاتحہ کے سورۂ والشمس، دوسری میں والیل تیسری میں واضحی اور چوتھی میں الم نشرح، ہر ایک کو سات سات بار پڑھے پھر قبلہ رخ ہو کر پاک بستر پر سور ہے ۔ خواب میں معلوم ہو جائے گا۔