روحانیات زیارات کے اعمال

اسرار الہی کا مشاہدہ کرنے کے لیے

 جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ سلوک کی منزل میں آگے ہی آگے بڑھتا جائے اور اسرار الہی کا مشاہدہ کرے ہو تو اسے چاہیے کہ تہجد کے نوافل ادا کرنے کے بعد بلا تعداد فجر کی اذان تک اس اسم یا رَحیم ُپاک کو اول و آخر 7 یا 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 21 دن پڑھے۔ ان شاء اللہ پہلے ہی دن سے اس کی روح اس نام کے اسرار الہیہ کا مشاہدہ کرے گی اس کے لیے یہ بھی ضروری کہ جب وہ اسرار الہی سے مستفیض ہو تو اسے اپنے مشاہدات کو عام لوگوں کے درمیان بیان نہیں کرنا چاہیے وگرنہ منزل رک بھی سکتی ہے